Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال اور تجاریونین کے زیراہتمام صفائی مہم کے سلسلےمیں اگہی واک 

شیئر کریں:

ضلعی انتظامیہ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال اور تجاریونین کے زیراہتمام صفائی مہم کے سلسلےمیں اگہی واک

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز)ضلعی انتظامیہ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال، تجاریونین کے تعاون سے صفائی مہم کا ہفتہ منانے کے حوالے سے پرانے پی آئی اے چوک چترال سے اے سی آفیس چترال تک ایک اگہی ریلی نکالی گی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال عاطب جالب نے کی۔ریلی میں تحصیل میونسپل افیسرمحمدحنیف،ایڈمین افیسر رحمت ولی،صدرتجاریونین چترال بشیراحمد،سماجی ورکروں نے شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال عاطف جالب نے کہا کہ ہفتہ صفائی مہم منانے کا بنیادی مقصد عوام میں صفائی سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے کسی بھی صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے صفائی کا اہتمام بنیادی جزو ہے انہوں نے کہا کہ صفائی کے کام میں نہ صرف حکومتی ادارے بلکہ چترال میں رہنے والے تمام افراد کا فرض بنتا ہے کہ وہ شہر اور علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں خصوصی طور پر تاجر برادری اپنی دکانوں کا کچرا سڑک کی نالیوں میں پھینکنے کی بجائے میونسپل کمیٹی کی جانب سے رکھے گئے کچرہ دانوں میں پھینکیں۔انہوں نے ٹی ایم اے اسٹا ف کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی جہاں بھی کوئی دشواری آئی اورکوئی صفائی کے دوران کام میں مدخلت کی تو فوری طورپرہمیں رپورٹ کریں اُن کے خلاف بروقت کارروائی کی جائے گی۔

chitraltimes chitral town cleanliness campaign2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
69242