Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے 17 اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو 2.9 ارب روپے مالیت کی ادویات حوالہ،  کل سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات دستیاب ہونگیں، وزیرصحت سید قاسم علی شاہ 

Posted on
شیئر کریں:

صوبے کے 17 اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو 2.9 ارب روپے مالیت کی ادویات حوالہ،  کل سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات دستیاب ہونگیں، وزیرصحت سید قاسم علی شاہ

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے 2.9 ارب روپے مالیت کی ادویات صوبے کے 17 اضلاع کے حوالہ کردیں، ان میں ضم اضلاع کے ہسپتال بھی شامل ہیں، کل سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات دستیاب ہونگیں، ادویات ضروریہ میں 47 مختلف ادویات شامل ہیں، یہ ادویات تین مہینے کیلئے ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے کے عوام سے صحت کارڈ کے بعد اپنا دوسرا وعدہ بھی نبھا لیا، اپنے محکمے کی ٹیم پر مجھے فخر ہے، ڈی جی ہیلتھ اور ان کی ٹیم نے قلیل مدت میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی میڈیا کیساتھ گُفتگو

وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے جمعرات کو سابقہ فاٹا سمیت صوبے کے 17 اضلاع کے ہسپتالوں کو ایمرجنسی ادویات کی پہلی کھیپ روانہ کردی۔ وزیر صحت نے محکمہ صحت کے پراونشل وئیر ہاوس میں 2.9 ارب روپے مالیت کی ادویات ڈی ایچ اوز کے حوالے کردیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی، ایڈیشنل ڈی جی ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر سراج، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی اور مختلف اضلاع کے ڈی ایچ اوز بھی موجود تھے۔ اس دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے ضم اضلاع سمیت 17 اضلاع کیلئے ایمرجنسی ادویات روانہ ہوگئی ہیں۔ کل سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات دستیاب ہونگیں۔ ان ادویات ضروریہ میں 47 مختلف نوعیت کی ایمرجنسی ادویات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ادویات ضروریہ ایک اہم چیلنج تھا ہمارے لئے کیونکہ چھ مہینے سے ہسپتالوں میں ادویات موجود نہیں تھیں۔

 

وزیر صحت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مشکور ہوں جنہوں ترجیحی بنیادوں پر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ قریباً تین ارب روپے کے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردیئے گئے ہیں۔ مریض ہسپتال میں ادویات کیلئے آتے ہیں ورنہ ہسپتالوں کا کوئی فائدہ نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت نے بتایا کہ نگران حکومت میں ہسپتال تاریخی بُحران کا شکار رہے ہیں۔ محکمہ صحت کا سب سے بڑا اور پہلا چیلنج آج سرکررہاہوں۔ عوام یقین رکھے یہ سپلائی نہیں رکے گی۔ تین مہینے کیلئے فی الحال یہ ادویات بھیج رہے ہیں۔ ادویات کی اگلی کھیپ بجٹ کے فوری بعد بھیجیں گے۔ تمام ضلعی و تحصیل ہسپتالوں سمیت بنیادی مراکز میں یہ ادویات کل سے دستیاب ہونگیں۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت نے بتایا کہ کوشش ہوگی ادویات کی خریداری بروقت ہو، صوبے کے بجٹ کا 16 فیصد ہیلتھ کیلئے مختص کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صحت اور تعلیم پر بھرپور فوکس کئے ہوئے ہیں، تمام میڈیکل آلات کیلئے کوشش کررہے ہیں کہ ایک ہی وئیرہاوس میں لے آئیں جہاں سے ضرورت کے مطابق ہسپتالوں کو بھیج دئیے جائیں گے۔

chitraltimes medicines dispatched for all districts of kp2 chitraltimes medicines dispatched for all districts of kp


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86925