Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے کیمپنگ پاڈز سیاحوں کیلئے عیدالفطر سے کھولنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے نئے سیاحتی سیزن کی آمد سے قبل ہی تیاری مکمل کرلی، عیدالفطر کے ساتھ ہی صوبے کے پانچ مقامات پر لگائے گئے کیمپنگ پاڈز سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا، جس میں سیاحوں کو ماحول دوست، سستی اور بہترین رہائشی سہولیات،بچوں کیلئے پلے لینڈ، ساتھ ہی ایڈونچر کے شوقین افراد کیلئے ٹینٹ ویلیج اب ایک ہی جگہ مہیا کیا جائے گا، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے ٹھنڈیانی (ایبٹ آباد)، یخ تنگی (شانگلہ)، بشی گرام (سوات)، شاران (وادی ناران) اور شیخ بدین (لکی مروت) کے مقامات پر لگائے گئے کیمپنگ پاڈز سیاحوں کیلئے ضروری تزہین و آرائش کے بعد کھول دیئے ہیں، ان کیمپنگ پاڈز میں بکنگ کیلئے مطلوبہ نمبرز 091-9210583اور0333-9626362 پر کال کرکے رابطہ کیا جا سکتا ہے، اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن جنید خان نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پانچوں مقامات پر کیمپنگ پاڈز کو سیزن میں ہر صورت سیاحوں کو کھلا رکھا جائے جبکہ ساتھ ہی ان میں آنے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان نے کہاکہ صوبے میں سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز نصب کئے گئے ہیں جبکہ ان کیمپنگ پاڈز کی تعداد کو اب مزید بڑھایا جا رہا ہے اور صوبے کے نئے سیاحتی مقامات پر بھی انہیں نصب کیا جائے گا تاکہ سیاح موجودہ سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ نئے سیاحتی مقامات سے بھی لطف اندوز ہوسکیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات کی کمی نہیں تاہم موجودہ سیاحتی مقامات کی بہترین اور سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ نئے سیاحتی مقامات کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ان مقامات پر صفائی کو برقرار رکھا جائے اور اس کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے بھی کر دیئے گئے ہیں، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے ان کیمپنگ پاڈز سے گزشتہ سال بھی صوبائی حکومت کے خزانے کو کافی آمدن موصول ہوئی تھی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22547