Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے تمام پبلک/ ماڈل سکولز کے لیے رولز ریگولیشنز بنا نے کی ہدایت

شیئر کریں:

صوبے کے تمام پبلک/ ماڈل سکولز کے لیے رولز ریگولیشنز بنا نے کی ہدایت

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت پشاور پبلک سکول کا جائزہ اجلاس
پشاور پبلک سکول کے پرنسپل 10 فیصد طلباء و طالبات کو فیس معاف کرنے کا اختیار ختم
بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں منتخب ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دے دی
پشاور پبلک سکول میں سٹیٹ آف دی آرٹ 4 ماڈل آئی ٹی لیبز بنائی جارھی ہیں جس کے لیے سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ایجوکیشن حکام کو فوری طور پر صوبے کے تمام پبلک /ماڈل سکولز کے لیے رولز ریگولیشن تیار کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ نئے رولز میں پروموشن کے لیے ملازمت دورانیے کے ساتھ کارکردگی اور بہترین تعلیمی قابلیت مشروط ہوگی۔ خراب کارکردگی والے اساتذہ کو بالکل ترقی نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ملازمین کے لئےACR کے طریقہ کار کو بھی وضع کیا جائے۔ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں منتخب ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دی جبکہ تاریخ پیدائش میں درستگی کے لیے 116-GFR کے مطابق تاریخ پیدائش درستگی کی طریقہ کار کو لاگو کرنے کی منظوری دی۔ اسی طرح بورڈ نے سکول کے 10 فیصد طلباء و طالبات کو فیس معافی کا اختیار پرنسپل سے ختم کرنے کی بھی منظوری دی.

سکول ملازمین کے بچوں کو فیس کی عدم ادائیگی کا معاملہ فنانس کمیٹی میں غورحوض کیلیے بھیج دیا گیا۔ جب کہ بورڈ نے 10 فیصد اضافے کی عبوری منظوری بھی دی تاہم مکمل تفصیل فنانس کمیٹی کے اجلاس کے بعد بورڈ میں پیش کی جائے گی۔ وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے تمام نجی و سرکاری اداروں بشمول ماڈل سکولز کے لیے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ماہانہ فیس کے علاوہ دیگر کسی بھی قسم کی فیس نہ لینے کے ہدایت کی بورڈ کو بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے آئی ٹی تعلیم کے فروغ کے لیے پشاور پبلک سکول میں سٹیٹ آف دی آرٹ میل اور فیمل کے لیے علیحدہ دو دو آئی ٹی لیبز بنانے پر کام جاری ہے جس کے لیے سامان کی ترسیل کا عمل جلد مکمل ہوگا جبکہ آئی ٹی لیبز کے لئے ٹیکنیکل سٹاف بھی بہت جلد تعینات کیا جائے گا۔ وزیرتعلیم نے کہا کہ آئی ٹی کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے قبائلی اضلاع بشمول پورے خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں آئی ٹی لیبز تعمیر کیے جا رہے ہیں بورڈ نے صوبائی حکومت کی طرز پر ملازمین کو مختلف الاؤنسز کا کیس بھی فنانس کمیٹی کو غور حوض کے لیے بھیج دیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
58675