Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے تمام نجی و سرکاری طبی تعلیمی ادارے 7 جون سے مکمل کھولنے کا اعلان

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں کورونا کیسز میں کمی اور این سی او سی کے حالیہ فیصلوں کی روشنی میں صوبے کے تمام طبی تعلیمی ادارے مکمل کھولنے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 7 جون سے صوبے میں تمام نجی و سرکاری طبی تعلیمی ادارے مکمل کھل جائیں گے۔ اورسرکاری و نجی میڈیکل یونیورسٹیاں و کالجز، ڈینٹل کالجز کی تمام کلاسسز کا آغاز ہو جائے گا مزید برآں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے پہلے اور دوسرے سال کے طلبہ سمیت نرسنگ، پیرامیڈیکل اور الائیڈ سائنسز کے پہلے سے چوتھے سمسٹر کے طلبہ بھی کیمپس میں کلاسسز لیں گے۔ اس کے علاوہ ڈی پی ٹی، ایس ایل ٹی، او ٹی اور دیگر کورسز کے پہلے سے چوتھے سمسٹر کے طلبہ کی کلاسز بھی شروع ہو جائیں گی واضح رہے کہ اس سے قبل صرف آخری سالوں اور سمسٹرز کے طلبہ کے لیے کلاسسز شروع  کی گئی تھیں۔تعلیمی سلسلہ دوبارہ بحال ہونے اور کلاسز کے باقاعدہ آغاز پر تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز ہاتھ ملانے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور سینٹائزر کے استعمال کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
48877