Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کی پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کرنیکی ہدایت

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈائریکٹر محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا فہد اکرام قاضی نے صوبے کے تمام وہیکل ایگزامینرز کو تمام تعلیمی اداروں کی گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کرنے اور ناکارہ گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کے مالکان کو پابند بنایا جائے کہ سکولوں کے بچوں کو صرف و ہ گاڑیاں پک اینڈ ڈراپ کی سروس فراہم کریں گے جنکے پاس موٹر وہیکل ایگزمینر کی جاری کردہ فٹنس سرٹیفیکیٹ اور پبلک سروس وہیکل لائسنس ہوں بصورت دیگر انکے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا جائیگا واضح رہے کہ گزشتہ روز گبین جبہ سوات کی پر فضا مقام پر سکول بس کا حادثہ رونما ہوا تھا جس میں تین معصوم جانوں کا ضیاع ہوا تھاجبکہ سکول کے کئی بچے زخمی بھی ہوئے تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
55043