Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے ایم ٹی آئیز اور ان کے زیرانتظام اداروں کیلئے 2 ارب 98 کروڑ کا بجٹ ریلیز

شیئر کریں:

صوبے کے ایم ٹی آئیز اور ان کے زیرانتظام اداروں کیلئے 2 ارب 98 کروڑ کا بجٹ ریلیز

تمام ایم ٹی آئیز اور انکے زیر انتظام اداروں کو ضروری اور ہنگامی بنیادوں پر فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، نگران مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ)نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے ایم ٹی آئیز اور انکے زیر انتظام اداروں کے لئے تقریبا 2 ارب 98 کروڑ روپے جاری کردئیے ہیں اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں مشیر صحت نے کہا کہ عوام کو بہتر اور بروقت صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایل آر ایچ پشاور، خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد سمیت ایم ٹی آئیز کے لئے رواں مالی سال 2023.24 کے چار مہینوں نومبر تا فروری کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی مد میں فنڈز جاری کیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ تمام ایم ٹی آئیز اور انکے زیر انتظام اداروں کو ضروری اور ہنگامی بنیادوں پر فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82771