Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے اندر چلنے والے گاڑیوں کیلئے نیا نرخ نامہ جاری، پشاور سے چترال 423 روپے مقرر

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں کمی کرکے نرخ103روپے فی لیٹر سے101روپے فی لیٹر کرنے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے کے اندر ڈیزل سے چلنے والے گاڑیوں کیلئے نیا نرخ نامہ جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلائنگ کوچز/منی بسیں 1.16روپے، اے سی بسیں 1.36روپے، عام بسیں 1.01روپے اور لگژری بسیں 1.11روپے فی کلومیٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گے۔ نئے نرخ نامے کے مطابق پشاور سے کوہاٹ تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 75 روپے،اے سی بسیں 88 روپے، عام بسیں 66 روپے، لگژری بسیں 72 روپے کرایہ وصول کریں گی اسی طرح پشاور سے بنوں تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 226 روپے، اے سی بسیں 265 روپے، عام بسیں 197 روپے، لگژری بسیں 216 روپے، ڈی آئی خان تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 371 روپے، اے سی بسیں 435 روپے، عام بسیں 323 روپے، لگژری بسیں 355 روپے، ہری پور تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 181 روپے، اے سی بسیں 212 روپے، عام بسیں 158 روپے، لگژری بسیں 173 روپے، ایبٹ آباد تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 226 روپے، اے سی بسیں 265 روپے، عام بسیں 197 روپے، لگژری بسیں 216 روپے، مانسہرہ تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 256 روپے، اے سی بسیں 301 روپے، عام بسیں 223 روپے، لگژری بسیں 245 روپے، مردان تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 67 روپے، اے سی بسیں 79 روپے، عام بسیں 59 روپے، لگژری بسیں 64 روپے، ملاکنڈ تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 137 روپے، اے سی بسیں 160 روپے، عام بسیں 119 روپے، لگژری بسیں 131 روپے، تیمرگرہ تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 205 روپے، اے سی بسیں 241 روپے، عام بسیں 179 روپے، لگژری بسیں 196 روپے، مینگورہ تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 200 روپے، اے سی بسیں 234 روپے، عام بسیں 174 روپے، لگژری بسیں 191 روپے، دیر تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 290 روپے، اے سی بسیں 340 روپے، عام بسیں 253 روپے، لگژری بسیں 278 روپے، چترال تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 423 روپے، اے سی بسیں 496 روپے، عام بسیں 369 روپے، لگژری بسیں 405 روپے اور پشاور سے چارسدہ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 31 روپے، اے سی بسیں 37 روپے، عام بسیں 27 روپے اور لگژری بسیں 30 روپے کرایہ وصول کریں گی جبکہ موجودہ 50 فیصد رعایت دینی مدارس کے طلباء، تعلیمی اداروں نابینا/ معذور (خصوصی) افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے ہوگا اور اگر ایئرکنڈیشنڈ گاڑیوں میں اے سی کام نہیں کر رہا ہوں تو پھر ڈیلکس اسٹیج کیرج بس کا کرایہ چارج کیا جائے گا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
42427