Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کی تاریخ میں پہلی خاتون ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروزنے ڈی پی او چترال کاچارچ سنبھال لیا

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ) نو تعینات DPOلویر چترال محترمہ سونیہ شمروز خان (PSP) نے اج لویر چترال میں بحثیت DPO اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس کی چاق و چو بند دستے نے DPO کو سلامی پیش کی۔ DPO نے یادگار شہدا پر حاضری دی پھول چڑھاٸ اور فاتحہ خوانی کی۔ سٹاف کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔ اور ہدایت کی کہ عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش ہو ۔ اور شرافت کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سونیاشمروز خان صوبہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی خاتون پولیس آفیسر ہیں کہ انھیں ایک ضلعی سربراہ کے طورپر تعینات کیاگیا ہے جوکہ صوبے کے ساتھ چترال کیلئے بھی ایک اعزاز ہے ۔ سونیا شمروزخان اس سے پہلے مانسہرہ پولیس ٹریننگ سنٹر میں بطور پہلی خاتون پرنسپل خدمات انجام دے چکی ہیں جبکہ اپنے آبائی علاقہ ایبٹ آباد میں بطور ایڈیشنل ایس پی بھی رہ چکی ہیں۔ وہ حال ہی میں انگلینڈ سے خواتین پر تشدد اور تنازعات کے حوالے سے ٹریننگ مکمل کرکے واپس آئی ہیں۔

دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکرنے سونیا شمروز کو خوش آمد ید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ چترال چونکہ صوبے میں ایک پرآمن علاقہ ہے جہاں کرائم نہ ہونے کے برابر ہیں تاہم چترال کے نوجوانوں خصوصا کم عمر خواتین میں خودکشی کی شرح روز بروزبڑھتی جارہی ہے ۔ جس کی تہہ تک پہنچنے کیلئے ابتک کسی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے نے سنجیدگی سے کام کرنے کی کوشش نہیں کی ۔ جس کی وجہ سے آئے روز یہاں کی بچیاں دریائے چترال کے بے رحم موجوں کے نذر ہوجاتی ہیں۔ اورمتاثرہ خاندان کی پولیس کے ساتھ عدم تعاون کی وجہ سے پولیس بھی کیس داخل دفترکردیتی ہے ۔ جوکہ لمحہ فکریہ ہے ۔ انھوں نےنوتعینات ڈی پی او سے پرامید ہیں کہ وہ بحیثیت ایک خاتوں کے اس سنگین مسئلے کی طرف خصوصی توجہ دیں گے ۔

dpo chitral sonia shamroz psp resumed charged as dpo chitral lower1
dpo chitral sonia shamroz psp resumed charged as dpo chitral lower shuhada
dpo chitral sonia shamroz psp resumed charged as dpo chitral lower3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44200