Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کے لئے انتظامی سیکرٹریوں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں

شیئر کریں:

صوبے میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کے لئے انتظامی سیکرٹریوں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی خصوصی ہدایات پر صوبے میں مفت سرکاری آٹے کیتقسیم کے عمل کی نگرانی کے لئے انتظامی سیکرٹریوں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق بعض انتظامی سیکرٹریوں کو ایک ایک اور بعض کو دو دو اضلاع تفویض کئے گئے ہیں۔ انتظامی سیکرٹریز اپنے متعلقہ اضلاع میں مفت آٹے کی تقسیم کو منظم انداز میں چلانے کے امور کی نگرانی کریں گے۔ انتظامی سیکرٹریز اپنے متعلقہ اضلاع میں آشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں میں دستیابی سے متعلق معاملات کی بھی نگرانی کریں گے۔ اعلامیہ کے مطابق انتظامی سیکرٹریز اس حوالے سے شراکت داروں کے ساتھ آن لائن اجلاس منعقد کرنے کے علاوہ ضرورت کی بنیاد پر اپنے متعلقہ اضلاع کے دورے بھی کریں گے اور اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کو رپورٹ پیش کریں گے۔

 

چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کا آٹا ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کا دورہ، شہریوں سے آٹے کے حصول میں مشکلات بارے دریافت کیا۔
رمضان مفت آٹا پیکیج کے تحت مستحق گھرانوں کو آٹے کی فراہمی جاری

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے کمشنر پشاور زبیر خان کے ہمراہ پشاور اور چارسدہ کی فلور ملوں میں قائم مستحقین کو مفت آٹا تقسیم کرنے والے ڈسٹریبیوشن / سیلز پوائنٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انتظامی افسران اور محکمہ خوراک کے افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور افسران کو مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں مزید بہتری و آسانی لانے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری نے اس حوالے سے موبائل سافٹ وئیر ایپ کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر موجود مستحقین سے ملاقات کی اور مفت آٹے کے حصول میں درپیش مشکلات بارے آگاہی حاصل کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے صوبہ بھر میں فلور ملوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ انتظامی افسران اور محکمہ خوراک کے افسران مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ریونیو افسران و اہلکار بھی اپنے علاقوں میں ڈسٹریبیوشن پوائنٹ پر موجود ہوتے ہیں تاکہ شفاف طریقے سے مستحقین کو آٹے کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

chitraltimes administratives secretaries for free flour distribution


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72910