Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات اورانتخابات کے پرامن انعقاد پرسول انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی اداروں سمیت تمام شراکت داروں اور متعلقہ محکموں کاکردار قابل ستائش ہے۔ نگران وزیراعلیِ

Posted on
شیئر کریں:

صوبے میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات اورانتخابات کے پرامن انعقاد پرسول انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی اداروں سمیت تمام شراکت داروں اور متعلقہ محکموں کاکردار قابل ستائش ہے۔ نگران وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواجسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے صوبے میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات اور انتخابات کے پرامن انعقاد پر سول انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی اداروں سمیت تمام شراکت داروں اور متعلقہ محکموں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں عام انتخابات کا پرامن انعقاد اور انتخابی عمل کی خوش اسلوبی سے تکمیل تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں اور بہترین کوآرڈنیشن سے ممکن ہوئی جس کے لئے اس سارے عمل میں شریک محکمے اور ادارے بشمول سول انتظامیہ ، پولیس اورسکیورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں

 

۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ صوبے میں مجموعی طور پر انتخابات پر امن اور خوشگوار انداز میں منعقد ہوئے ماسوائے ایک آدھ واقعے کے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا جس کے لئے انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے شاباش کے مستحق ہیں ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سخت موسمی حالات کے باوجود صوبے کے برفانی علاقوں میں بھی پولنگ عملے اور سامان کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا گیا اور وہاں پر پولنگ کا عمل اپنے وقت پر شروع ہو کر مقررہ وقت کے اندر اختتام کو پہنچا جس کیلئے انتظامیہ خصوصی طور پر خراج تحسین کی مستحق ہے۔

وزیراعلیٰ نے عام انتخابات کیلئے جملہ انتظامی اور سکیورٹی انتظامات کو بروقت اور بہتر انداز میں یقینی بنانے اور تمام شراکت داروں کے درمیان مربوط کوآرڈنیشن کو یقینی بنانے پر چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور اُن کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پولنگ کے دوران پرامن فضاءکو برقرار رکھنے پر وزیراعلیٰ نے صوبے کے عوام اور سیاسی کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت انتخابات کے پر امن، صاف اور شفاف انعقاد کے لئے درکار انتظامی و سکیورٹی وسائل اور سازگار ماحول کی فراہمی کی اپنی ذمہ داری کو بطریق احسن انجام دینے میں کامیاب ہوگئی ہے جس کے لئے وہ اپنی کابینہ اراکین کے تعاون اور کردار کے بھی معترف ہیں اور اس اہم ذمہ داری کی کامیاب انجام دہی پر اللہ تعالٰی کے شکر گزار ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
85173