Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے میں‌ مذید ہائیڈرو پاورپراجیکٹس پرکام کاآغاز کررہے ہیں…حمایت اللہ خان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ مشیر توانائی و برقیات حمایت اللہ خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ہائیڈرو پاور منصوبوں میں میرٹ اور قانون کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید پراجیکٹس پر کام کا آغاز کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک اعلیٰ سطح ہائیڈرو پاور منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ شمائل بٹ، سیکرٹری توانائی و برقیات محمد زبیر، ایڈیشنل سیکرٹری ظفرالاسلام، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس،ڈائریکٹر KPRA اورچیف پلاننگ آفیسر زین اللہ شاہ نے شرکت کی.

مشیر توانائی نے کہا کہ تمام ہائیڈرو پاور منصوبوں میں شفافیت اور قانونی معاملات کو مدنظر رکھا جائے گا اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شمائل بٹ نے مشیر توانائی و بر قیات حمایت اللہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سیکرٹری توانائی محمد زبیر نے کہا کہ تمام ہائیڈرو پاور منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔

محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے کے نئے ضم شدہ اضلاع میں لیزوں کی فراہمی کا عمل 6 جنوری سے شروع کیا جائیگا،جس کے بعد قبائلی اضلاع میں لیز لینے کے خواہشمند افراد اپنی آن لائن درخواستیں جمع کرسکیں گے۔ لیز وں کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرنے کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان پیر کے روز کرینگے۔ خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد نئی ضم شدہ اضلاع میں نئے لیز وں کے حصول پر پابندی عائد کردی گئی تھی، تاہم صوبائی اسمبلی سے خیبرپختونخوا منرل سیکٹر گورننس ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری اور رولز کی تیاری کے بعد قبائلی اضلاع میں ٹھیکوں کی فراہمی کا عمل دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30712