Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبہ میں نوجوانوں اور خواتین کے حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، نوجوانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے.گورنرخیبرپختونخوا

شیئر کریں:

صوبہ میں نوجوانوں اور خواتین کے حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، نوجوانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے.گورنرخیبرپختونخوا

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا مستقبل اور قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوان حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ برداشت رواداری اور احترام انسانیت کے کلچر کو فروغ دیں، صوبہ میں نوجوانوں اور خواتین کے حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، نوجوانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے نمائندہ وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا. پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، جنرل سیکرٹری شاذی خان ، پی ایس ایف کے صوبائی عہدیدار راشد خان۔ ریاض خان سمیت دیگر عہدیدار و کارکنان شریک تھے. ملاقات میں صوبہ کے عوامی فلاح و بہبود بالخصوص نوجوان طبقہ کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی. اس موقع پر پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن کیجانب سے شہید بینطیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا.

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ طلبہ اپنی تجاویز لائیں تاکہ ہم متحد ہوکر قائد عوام شہید کے مشن کے مطابق معاشی طور پر نئی نسل کو مظبوط بنائیں، انہوں نے کہاکہ پی ایس ایف کے فوکل پرسن بنائیں گے جو ہمارے ساتھ رابطہ میں ہونگے. گورنر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے نوجوانوں اور خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے ہیں، پی ایس ایف کے نوجوان صوبہ کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

 

chitraltimes governor kp faisal karim kundi addressing psf delegation

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90235