Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبہ خیبرپختونخوا اور سلک روٹ تاریخی اعتبار سے تجارتی مرکز رہا ہے..وزیراعلیٰ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ جغرافیائی لحاظ سے صوبہ خیبرپختونخوا اور سلک روٹ تاریخی اعتبار سے تجارتی مرکز رہا ہے ۔صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کو تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کیلئے علاقائی مرکز بنانے جارہی ہے اور اس کے لئے عملی اقدامات بھی اُٹھا رہی ہے ۔صوبائی حکومت سی پیک کے حوالے سے خیبرپختونخوا میں قدرتی وسائل اور سیاحتی مقامات کے فروغ اور سرمایہ کاری کیلئے تمام ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سوکی کناری ہائیڈل پاور پراجیکٹ ، رشکئی سپیشل اکنامک زون، حویلیاں تا تھاکوٹ ہائی وے ، سوات ایکسپروے فیز II ، پشاور ٹو ڈی آئی خان ایکسپریس وے اور حویلیاں ڈرائی پورٹ جو کہ ایم ایل ون پراجیکٹ کا حصہ ہے کی تکمیل سے پورے خطے میں صنعت اور تجارت کو خاطر خواہ فروغ ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے اسلام آباد میں منعقدہ نوویں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور جوائنٹ کو آپریشن اجلاس کے دوران کیا ہے۔ اجلاس میں چین کے سفیر Yao Jong ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور ریفارمز خسرو بختیار،بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان،حافظ حفیظ الرحمن، صوبائی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمورسلیم جھگڑا، وائس چیئرمین این ڈی آر سی Mr. Ning Ji Zhe اور دیگر حکام نے شرکت کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سوشو اکنامک منصوبوں میں تعاون فراہم کرنے پراُن کی حکومت چین کی انتہائی مشکور ہے ۔اُنہوں نے چین کی حکومت کی خیبرپختونخوا کی حکومت کے ساتھ تعاون کو سراہا ہے اور خاص طور پر ہیلتھ کیئر ، ووکیشنل ٹریننگ، زراعت کے شعبے اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں میں خصوصی تعاون پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے جس سے نہ صرف ہیلتھ کیئر کے شعبے کو فروغ ملا ہے بلکہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے میں خاطر خواہ کمی ممکن ہو ئی ہے ۔ محمود خان نے مزید کہا کہ چین کی حکومت نے کیسپٹی بلڈنگ ، شعبہ زراعت ، مائنز اینڈ منرلز اور سیاحت میں بھی خیبرپختونخوا حکومت کو تعاون فراہم کیا ہے جو کہ بی آر آئی وژن کی عکاسی کرتا ہے ۔ اس تعاون سے خیبرپختونخوا میں صنعت کے شعبے کو مستقبل میں بہت اہمیت حاصل ہو گی اور سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز کو صوبے میں فروغ بھی ملے گا۔ وزیراعلیٰ نے عندیہ دیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت اگلے سال بیجنگ چائنا میں روڈ شو منعقد کر رہی ہے جس سے نہ صرف صوبے میں سرمایہ کاری ممکن ہو سکے گی بلکہ سیاحت کے شعبے کو مزید پذیرائی ملے گی ۔
………………………………………………………
.سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز کی توسیع اگلے سال صوبے کے دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز تک ممکن بنائی جائے گی..وزیراعلیٰ
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے شہریوں کو بنیادی خدمات فراہم کرنے اور وہاں پر سٹیزن فسلٹیشن سنٹرز کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درکار عمارتیں کی جلد سے جلد نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اُنہوں نے واضح کیا ہے کہ سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز کی توسیع اگلے سال صوبے کے دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز تک ممکن بنائی جائے گی ۔ اُنہوںنے کہاہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔وہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز کے قیام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ، سیکرٹری ریلیف اینڈ رہبلیٹیشن عابد مجید ، ایس ایس یو ہیڈ صاحبزادہ سعیدو دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کو قبائلی اضلاع میں موجودہ سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز میں مختلف بنیادی خدمات کی فراہمی اور مزید نئے سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ قبائلی اضلاع میں پہلے سے موجود سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز میں نادرا کی طرف سے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جن میں قومی شناختی کارڈ کا اجراء، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے قومی شناختی کارڈ کا اجراء، چائلڈ رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ ،فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ ، ای ٹی او اسلام آباد، نیشنل بینک کے اے ٹی ایم کارڈز، عارضی طور پر قبائلی اضلاع کے بے گھر افراد کیلئے گرانٹس اور ای سہولت جس میں یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی ، سیلولر ٹاپ اپ اور نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیمز شامل ہیں۔ اسی طرح سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز میں نادرا کی طرف سے پاسپورٹ کاونٹرز ، بی آئی ایس پی کاﺅنٹرز ، سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم کاﺅنٹرز، برتھ سرٹیفکیٹس ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس ، میرج سرٹیفکیٹ وغیر ہ فراہم کرنے کیلئے بھی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے ۔ اجلا س کو بتایا گیا کہ ضم شدہ اضلاع میں 15 سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز پہلے سے فعال ہیں جبکہ 12 مزید سنٹرز کے قیام پر پیشرفت جاری ہے۔ ان 12 نئے سی ایف سیز کے قیام سے قبائلی اضلاع میں سٹیزن فسلٹیشن سنٹرز کی کل تعداد 27 ہو جائے گی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز میں مزید خدمات فراہم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے ۔ان خدمات میں ڈومیسائل ، برتھ ، ڈیتھ، میرج سرٹیفکیٹس کے ساتھ ساتھ مختلف تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹیوں کے سرٹیفکیٹس کی فراہمی ، اراضی کی منتقلی ، جائیداد سے متعلق دستاویزات کی فراہمی ، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور رینول، اسلحہ لائسنس ، ڈرائیونگ لائسنس ، خیبربینک کے اے ٹی ایم کارڈز ، ٹریفک چالان اور روٹ پر مٹس شامل ہیں ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ قبائلی ضلع خیبر میں اس وقت چار ، شمالی وزیرستان میں چار، جنوبی وزیرستان میں تین جبکہ ضلع کرم اور اورکزئی میں دو ،دو سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز مکمل فعال ہیں ۔ منصوبہ بندی کے تحت ضلع باجوڑ میں چار ، ضلع مہمند میں تین جبکہ باقی تمام قبائلی اضلاع میں ایک ، ایک سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز مزیدقائم کئے جائیں گے جن کی تکمیل اگلے سال متوقع ہے ۔ اجلاس کو قبائلی اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر افراد کیلئے مالی امداد کے حوالے سے بھی بتایا گیا ۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ایمرجنسی ریلیف پراجیکٹ کے تحت اب تک 5.63 بلین روپے قبائلی اضلاع کے مستحقین میں تقسیم کئے جا چکے ہیں، جس سے 3,64,229 مستحق افراد مستفید ہوئے ہیں جبکہ چائلڈ ولنس گرانٹ کے تحت 1.96 بلین روپے قبائلی اضلا ع کے مستحق افراد کو فراہم کئے گئے ہیں چائلڈ ولنس گرانٹ سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 4,35,495 ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مالی امداد صرف اور صرف مستحقین کو فراہم کی جا چکی ہے ، جس کیلئے اہلیت اور انرولمنٹ کا عمل نادرا سٹیزن ڈیٹا بیس کے ذریعے کی گئی ہے جبکہ فنڈز کی شفاف اور محفوظ ترین تقسیم کیلئے بائیو میٹرک ویریفکیشن کے عمل کو بروئے کار لایا گیا ہے ۔ محمود خان نے کہا ہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کو بنیادی خدمات اور فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرزکی ترقی اور استعداد میں اضافہ بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ اُنہوںنے قبائلی اضلاع کے عوام کو معیار ی خدمات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سٹیزن فسلٹیشن سنٹرز میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے جبکہ مزید سٹیزن فسلٹیشن سنٹرز کے قیام کو جلد سے جلد ممکن بنایا جائے گا۔
Chief Minister Mahmood Khan presiding over a progress review meeting regarding the establishment of Citizen Facilitation Centres


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
28196