Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبہ بھر کے تمام ریٹیل شاپس کو 22 سے 24 مئی تک عید کے دنوں کھلا رکھنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر کے تمام ریٹیل شاپس کو 22 مئی سے 24 مئی تک عید کے دنوں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیکریوں سے ہوم ڈیلیوری سروس بھی 5 بجے کے بعدکھلی رہیگی جسکا نوٹیفیکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اطلاع سیل محکمہ اطلاعات سول سیکرٹریٹ پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اجمل وزیر نے کہا کہ عیدالفطر انے والی ہے اس لئے عوام سے گزارش ہے کہ عید کے موقع پر سماجی دوری اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ عید کے موقع پر زیادہ میل جول سے اجتناب کیا جائے اور گھروں میں رہیں۔اپنے اور اپنے پیاروں کی جان بچانے کی خاطر اس بار عید اپنے گھر پر گزاریں۔

اجمل وزیر نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی اور سختی دونوں عوام کے تحفظ کے لیے کیے ہیں۔ ہماری کافی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کو اسی طبقے کی فکر ہے یہی وجہ ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ کورونا کو شکست دینے کے لئے فی الحال بس صرف اتنا کرنا ہے کہ ماسک پہننا ہے سینٹائزر استعمال کرنا اور سماجی دوری کو یقینی بنانا ہے۔کورونا کے خاتمے کا کچھ پتہ نہیں ہے لیکن احتیاطی تدابیر کیساتھ کچھ عرصے کے لئے کورونا کیساتھ رہنا ہوگا۔ حکومت نے صوبے میں کاروباروں کو بھی ایس او پیز کیساتھ کھولنے کی اجازت دی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ لاک ڈاوٗن کا آپشن استعمال کریں گے کیونکہ عوام کی جانوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی صورت میں مزید نرمی بھی کی جاسکتی ہے۔ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کا قلع قمع کرنے کے لیے آرڈیننس لائے ہیں جس پر عملدرآمد جاری ہے۔

اجمل وزیر نے مزید کہا کہ حکومت ہر لیول پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو مانیٹر کر رہی ہے۔ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ لاک ڈاوٗن کا آپشن استعمال کریں گے کیونکہ عوام کی جانوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ایک طرف ہم نے کورونا سے بچنا ہے تو دوسری طرف احتیاطی تدابیر کے ساتھ معیشت کا پہیہ چلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان خود ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورتحال یقینی بنانے کی نگرانی کررہا ہے۔ صوبے کے تمام کمشنرز اور متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر کیا جا سکتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
35769