Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت کے ایکشن پلان پر موثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ڈرگ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

شیئر کریں:

صوبائی حکومت کے ایکشن پلان پر موثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ڈرگ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا خصوصاً صوبائی دارالحکومت پشاور میں انسداد منشیات کے حوالے سے صوبائی حکومت کے ایکشن پلان پر موثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ سردار علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ڈرگ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عادل ایوب کو ڈرگ کنٹرول روم کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔یہ کنٹرول روم انسداد منشیات کے حوالے سے انتظامیہ کے اقدامات، پیشرفت اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز سے قریبی رابطہ رکھے گا۔ کنٹرول روم کے فوکل پرسن اس سلسلے میں پیشرفت سے متعلق ماہانہ بنیادوں پر رپورٹ مرتب کر کے وزیر اعلیٰ کو پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے گذشتہ ہفتے انسداد منشیات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں دیگر اہم اقدامات کی منظوری کے علاوہ وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں خصوصی کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔اجلاس میں ابتدائی طور پر صوبائی دارالحکومت پشاور کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے ایکشن پلان کی منظوری دی گئی تھی۔
اگلے مرحلے میں ایکشن پلان کو دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔

 

 

دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے سنئیر صحافی مشتاق احمد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ سوگوار خاندان کے نام یہاں سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90013