Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت کا سیاحوں کیلئےچترال تک ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے شمالی علاقہ جات میں خوبصورت جھیلوں اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لئے نجی کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر سیاحت و کھیل خیبر پختونخوا عاطف خان کے مطابق نجی کپمنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر سروس کے حوالے سے بات طے ہو گئی ہے، آئندہ ہفتے معاہدے پر دستخط ہوں گے، ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور سے سیاح باآسانی سفر کر پائیں گے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کو بھی پاکستان کی جنت نظیر وادیوں کو دیکھنے کے لئے فضائی سروس مہیا ہوگی۔عاطف خان کے مطابق خیبر پختونخوا میں 32 خوبصورت جھلیں موجود ہیں جن سے سیاح لطف اندوز ہوں گے۔ ہیلی کاپٹر سروس ابتدائی طور پر وادی سوات، کالام، اور چترال کےلئے مہیا ہوگی، چترال کا پنجاب سے 14 گھنٹوں کا سفر ہیلی کاپٹر کے ذریعے صرف ایک دو گھنٹوں میں طے ہوگا جس سے سیاحت کو عالمی سطح پر بھی فروغ ملے گا۔
helli copter
……………………………………………………………………………………

غذر میں برفانی تودے میں پھنسے غیر ملکی اور مقامی کوہ پیماؤں کو بچالیا گیا
غذر(سی ایم لنکس)گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں امدادی اداروں نے برفانی تودے کی زد میں آنے والے 7 غیر ملکی اور مقامی کوہ پیماؤں کو بچالیا۔کوہ پیماؤں کی ٹیم گذشتہ روز برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی اور اس میں شامل بعض کوہ پیما زخمی ہوگئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں نے فوج کی مدد سے فوری طور پر ان کی تلاش کا کام شروع کیا۔ ریسکیو آپریشن آج مکمل کرکے تمام لاپتہ کوہ پیماؤں کو بحفاظت بچاکر ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔کوہ پیماؤں کے گروپ لیڈر کا نام ترچیزو ہے اور اس ٹیم میں 4 مرد اطالوی کوہ پیما، دو مقامی خواتین اور ایک مرد مقامی کوہ پیما شامل ہے۔ مقامی خواتین کوہ پیماؤں کا تعلق گوجال ہنزہ سے ہے۔ ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی اور نجی فلاحی ادارے کے تین ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔ یہ کوہ پیما 3 جون کو اشکومن کے علاقے میں میلون جونز پہاڑ سر کرنے روانہ ہوئے تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23050