Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت اورانتظامیہ چترال مستوج روڈ کی حالت زار پرتوجہ دے…..ناظم عید علی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ویلج نائب ناظم پرواک عید علی نے کہا ہے کہ چترال مستوج روڈ کھنڈر کا منظر پیش کررہی ہے.خصوصا بونی سے مستوج تک روڈ کی حالت زار پرحکومتی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے. چترال بالخصوص اپر چترال میں ان چار برسوں کے دوران سڑکوں کی مرمت میں ایک روپے بھی خرچ نہیں ہوا..ایک اخباری بیان میں انھوں کہا کہ پی ٹی آئی اپنی کمزور پلاننگ کی وجہ سے پشاور کے مین روڈ کو صرف چار برسوں کے دوران دو مرتبہ تعمیر کیا اور اب چار برس قبل کروڑوں روپے سے بننے والے فلائی اووز بھی گرا رہے ہیں ۔جبکہ 2013ء کو حکومت سنبھالنے کے بعد پشاور کے مین روڈ میں شجرکاری اور گھاس لگانا شروع کیا اور شہر کی تزئین وآرائش میں اربوں روپے خر چ کئے گئے جبکہ چار سال بعد اسی خوبصورت سڑک کو دوبارہ کھوداجا رہا ہےجو صوبائی حکومت کی ناکام پالیسیوں کا شاخسانہ ہے ۔انہوں نے کہ چترال جیسے دورافتادہ پسماندہ ضلع بھی اسی صوبے کا حصہ ہےیہاں کی سڑکین کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں ان کی جانب بھی توجہ دی جائے خاص کر بونی مستوج روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے ۔

انھوں نے ضلعی انتظامیہ سےچترال بونی روڈ کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ روڈ کے شولڈرز کھنڈربن چکے ہیں . جن کی وجہ سے تین گھنٹے کی مسافت پرپانچ گھنٹے لگتے ہیں.اور سفر کیلئے بھی انتہائی خظرناک بن گیا ہے. انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کم از کم ایک سائڈ کے شولڈرکی بھرائی کرواکر علاقے کے عوام کی مشکلات میں‌کمی لائیے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
7895