Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی 5590.066ملین روپے لاگت کے 21 پراجیکٹس کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) خیبر پختونخوانے 5590.066ملین روپے لاگت کے 21 پراجیکٹس کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری P&D ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا، شکیل قادر خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں بشمول پانی، صحت، سڑکوں اور پلوں، پینے کے پانی اور نکاسی، شہری ترقی، کثیر شعبہ جاتی ترقی، ریلیف اور بحالی، ٹرانسپورٹ، سائنس اور ٹیکنالوجی اورصنعتوں کے شعبوں سے متعلق 26پراجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 21منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ایک پراجیکٹ کو پی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے کلیئر اور سفارش سے CDWP/ECNEC کے زیر غور لانے کیلئے وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا۔ جبکہ چار پراجیکٹس کو موخر کر کے اصلاح کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پانی کے شعبے میں منظور کئے گئے پراجیکٹس میں ضلع مردان یونین کونسلز باغ ارم، کس کورونہ، منگا، خزانہ ڈھیری، چمتار، مہوڈھیری، محبت آباد، بجلی گھراور ڈاگئی میں سیلاب سے بچاؤ کے پشتوں، کلورٹس، نکاسی کے نالوں اور سڑکوں کی تعمیر اور بہتر بنانے کے پراجیکٹس اور صحت کے شعبے میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات میں ڈینٹل کالج / ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کیلئے آلات اور دیگر ضروریات کی خریداری کے منصوبے شامل ہیں اسی طرح سڑکوں اور پلوں کے شعبے میں ضلع ایبٹ آباد میں سجل کوٹ سے تھیسی(8کلومیٹر)سڑک کیلئے فیز یبلٹی سٹڈی، سڑک کی توسیع اور پختہ بنانے، ضلع مردان میں اراضی کے معاوضے کے واجبات کی فراہمی یعنی این سی سی روڈ سے نیو سنٹرل جیل مردان تک رابطہ سڑک کی اراضی کے معاوضے، ضلع کرک میں تحصیل کرک، تخت نصرتی اور بانڈہ داؤد شاہ کرک میں سڑکوں کی تعمیر، بحالی اور پختہ بنانے، ضلع ملاکنڈ میں یونین کونسلز خرکئی، درگئی، ورتارو، مہردی،جی یوخیل، ہیروشاہ، کوپر، بدرگہ، ایس ٹی کے خاص، ایس ٹی کے جدید، ایس ٹی کے بانڈہ جات، کوٹ اور صالح پٹی میں سڑکوں کی تعمیر، بحالی اور پختہ بنانے، ضلع ملاکنڈ میں پی کے18کی مختلف یونین کونسلز آگرہ،پیرخیل، طوطہ کان، ڈھیری جولاگرام، ملاکنڈ خاص، خار، بٹ خیلہ بالا، بٹ خیلہ لوئر، بٹ خیلہ وسط، ڈھیری، بانڈہ جئی، تھانہ خاص، تھانہ جدید اور پلئی میں اندرونی سڑکوں کی تعمیر، پی کے 30ضلع مانسہرہ کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر اور بحالی، قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پختہ سڑکوں کی تعمیر علاقہ محسود میں 5.5کلومیٹر سڑکوں کی بحالی اور چھ کلو میٹر سڑک کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔جبکہ ضلع خیبر میں کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکوں کی تعمیر کے شعبے میں ضلع خیبر میں مستک پل سے براستہ متھرا، شادلی تک سڑک کو پختہ بنانے، ضلع خیبر میں میش میلہ مرگیت خیل ایریا براستہ خوانگئی سے جرونڈو کلے شیرخیل، اکاخیل تک پختہ سڑک کی تعمیر، باڑہ سب ڈویثرن میں شہید منزہ سے غلمی اکاخیل مرگٹ خیلتک(10کلومیٹر) پختہ سڑک کی تعمیر، اور سید حسن اٹاری سے براستہ زنگئی کلی میلہ تک پختہ سڑک کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔پینے کے پانی اور نکاسی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع ہری پور میں تحصیل ہری پور اور خانپور میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کی سکیموں کی بحالی اور تعمیر،حلقہ پی کے 39 ایبٹ آباد میں یونین کونسلز کہال، سنٹرل اربن، ملک پورہ، نواں شہر، شیخ البانڈی،کاکول، میرپور، بانڈہ پیر خان اور کینٹ ایریا میں پانی کی فراہمی کی سکیموں اور (اے آئی پی) کے تحت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ضم شدہ اضلاع خیبرپختونخواکی استعداد کار میں اضافے اور استحکام تیز رفتار عمل درآمد پروگرام کے منصوبے شامل ہیں، اسی طرح کثیر شعبہ جاتی شعبے میں ضم شدہ اضلاع میں ٹھیکیداروں کے واجبات/ معاوضے کی کلیئرنس /ضلع جنوبی وزیرستان میں 4.238 ملین روپے کی لاگت سے آٹھ سی وی ڈیز کا قیام، تمام ضم شدہ قبائلی اضلاع میں کھیتوں سے مارکیٹوں تک سڑکوں کی تعمیر ٹھیکیداروں کے واجبات، اراضی کے معاوضے اور غیر کیش شدہ چیکوں کی فراہمی، پشاور میں نوتھیہ سٹاپ سے کوہاٹ روڈ تک اور نوتھیہ پھاٹک سے سواتی پھاٹک تک سڑک کی فیزیبلٹی سٹڈی ڈیزائن اور تعمیر،سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں پشاور میں ڈیجیٹل کمپلیکس اور سائنس ٹیکنالوجی ڈائریکٹوریٹ کی ماسٹرپلاننگ اور ڈیزائننگ کے لیے کنسلٹنسی، صنعت کے شعبے میں ایس آئی ای پشاور میں اراضی کے خریداری کے منصبوبے شامل ہے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30490