Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی 19 منصوبوں کی منظوری دے دی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے ایک اجلاس نے 26666.347 ملین روپے کی لاگت کے 19 منصوبوں کی منظوری دے دی. یہ اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا ڈاکٹر شکیل قادر خان کی زیر صدرات جمعرات کے روز منعقد ہوا اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی اور متعلقہ محکموں کے اراکین نے شرکت کی. اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے 30 منصوبوں جن میں جنگلات،زراعت، ابتدائی و ثانوی تعلیم،کثیر شعبہ جاتی ترقی، صحت،ریلیف، شہری ترقی، اوقاف، سڑکوں، بورڈ آف ریونیو، پانی اور توانائی و برقیات کے منصوبے شامل تھے پرغوروخوض ہوا جن میں 19 منصوبوں کو منظور، 3 منصوبوں کو پی ڈی ڈبلیو پی نے کلیئر کر کے مزید غوروخوص کے لئے سی ڈی ڈبلیو پی کو بھجوا دیا جبکہ آٹھ منصوبوں کو مؤخر کرکے مزید اصلاح کے لئے متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا۔جنگلات کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ایم اے اینٹگریٹیڈ ڈویلپمنٹ جنگلات کے شعبے کے منصوبوں (مرکز/صوبائی) جنگلی حیات کا تحفظ کانجو ٹاوٗن شپ سوات میں منی چڑیا گھر کا قیام شامل ہے۔ اسی طرح زراعت کے شعبے میں وزیر اعظم قومی زرعی ایمر جنسی پروگرام میں ضم شدہ اضلاع کی شراکت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں UETسوات کی فزیبلٹی سٹڈی اور قیام کے منصوبوں کی منظوری شامل ہے۔اسی طرح 12کثیر شعبہ جاتی ترقی کے منظور کردہ منصوبوں میں ضم شدہ علاقوں میں کنٹریکٹرز کے واجبات کی ادائیگی، ضم شدہ اضلاع میں پانی کے وسائل کے ترقیاتی منصوبے اور سب ہیڈ بڈا خیلی وئیر سب پراجیکٹ کی تعمیر، نیلی تنگی وئیر سب پراجیکٹ خیبر کی تعمیر، خورشید ڈیم سب پراجیکٹ ضلع مہمند کی کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ کی تعمیر، ورسک لیفٹ کینال ضلع مہمند کی کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ کی تعمیر،اور پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ اور پراجیکٹ کیلئے تین ڈسٹرکٹ منیجمنٹ یونٹس کا قیام جسکے لئے 10فیصد فنڈ تیل اینڈ گیس رائلٹی سے دیا جائے گا۔صحت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ملاکنڈ ڈویژن میں رورل ہیلتھ سنٹر جولاگرام ملاکنڈ اور جوار بونیر کی کٹیگری۔ ڈی ہسپتال تک درجہ بلندی،صحت کی خدمات کی اینٹیگریشن جس میں MNCH,LHW,EPIاور نیوٹریشن پروگرام پر فوکس کیا جائیگا۔ اور موجودہ سیدو میڈیکل کالج میں سیدو کالج آف ڈینٹسٹری کا قیام شامل ہیں۔ اسی طرح شہری ترقی کے منظور کردہ منصوبوں میں پشاور میں نئے جنرل بس سٹینڈ، سب ہیڈ جنرل بس سٹینڈ جی ٹی روڈ کی منتقلی کیلئے اراضی کا حصول /خریداری اور پشاور اپ لفٹ پروگرام سب ہیڈ جہانگیر آبادپشاور میں کینوپی اور انڈر پاس کی توسیع تعمیر شامل ہیں۔ جبکہ سڑکوں کے شعبے میں ضلع بنوں میں یوسی میرا خیل، کاکی II، اسماعیل خیل،قلندر، خجاری، خجامد منڈان اور کالاخیل میں سڑکوں کی بحالی /تعمیر شامل ہے۔اسی طرح بورڈ آف ریونیو کے شعبے میں خیبر پختونخوا کے باقی اضلاع کے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور پانی کے شعبے میں ضلع با جوڑ میں رگاگان سمال ڈیم کے منصوبوں کی منظوری شامل ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
38087