Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 41492.392ملین روپے لاگت کے 38 منصوبوں کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے کی ترقی کیلئے 41492.392ملین روپے لاگت سے تعمیر ہونے والے 38 منصوبوں کی منظوری دیدی۔یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ شکیل قادر خان کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس میں دی گئیں۔ اجلاس میں پی دی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے 39سکیموں بشمول قانون و انصاف، جنگلات، زراعت، پانی، صحت، ابتدائی و ثانوی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، کثیر شعبہ جاتی ترقی، ڈی ڈبلیو ایس ایس، کھیل و سیاحت، صنعت، محنت اور سڑکوں کے شعبوں پر غور و خوض کیا گیا۔ جن میں 38سکیموں کو منظور،8سکیموں کو سال2021-22پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کیلئے کلیئر کر دیا گیا جبکہ 1سکیم کو غیر موزوں ڈیزائن کی بناء پر موٗخر کرکے مزید اصلاح کیلئے متعلقہ محکمے کو بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قانون و انصاف کے شعبے میں کرک اور تحصیل تخت نصرتی میں مشترکہ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر اور خیبر پختونخوا کے 8اضلاع میں جوڈیشل افسران کیلئے بیچلر ہاسٹل کی تعمیر سکیموں کی منظوریاں دی گئیں۔جبکہ جنگلات کے شعبے میں کانجو ٹاون شپ سوات میں منی چڑیا گھر کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح زراعت کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں گندم کی پیداوار ی صلاحیت بڑھانے اور ضم شدہ قبائلی اضلاع میں زرعی توسیع کی استعداد کار اور استحکام کی منظوریاں بھی دی گئیں۔پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں پانی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع نوشہرہ میں رابطہ سڑکوں، کینال پٹرول روڈز کلورٹس کی بہتری، ضلع نوشہرہ کے مختلف خوڑ نالوں پر سیلاب سے بچاوٗ کے کام کی بہتری اور تعمیراور شمسی توانائی والے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کی شامل ہے۔اسی طرح صحت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں انٹیگریٹیڈ HIV، ہیپاٹائٹس اور تھیلیسیمیا کنٹرول پروگرام،ضلع بونیر میں سر قلعہ رورل ہیلتھ سنٹر کی کٹیگری ڈی ہسپتال تک اپ گریڈیشن شامل ہے۔جبکہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں بہتری اور سکول گورننس ریفارمز اور متعلقہ اداروں کی مین سٹریمنگ شامل ہے۔ اسی طرح اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں کارکردگی کی بنیاد پر اساتذہ کیلئے پیکج، نئے اپ گریڈ یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان کے بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر /ڈویلپمنٹ اور یو ای ٹی سوات میں مینو فیکچرنگ ٹیکنالوجی، آٹومیشن اور انیویشن سنٹر کے قیام کی منظوریاں دی گئیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
46922