Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 21356.738 ملین روپےکے 39۔پراجیکٹش کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) نے 21356.738 ملین روپے لاگت کے 39۔پراجیکٹش کی منظوری دے دی ہے یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت منگل کے روز منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ جس میں محکمہ منصوبہ سازی و ترقی کے سیکرٹری عاطف رحمانٗ پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبرانٗ سپیشل سیکرٹر ی پی اینڈ ڈی ضم شدہ اضلاع اور متعلقہ محکموں اور ضم شدہ اضلاع کے ضلعی سطح کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے اور ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لئے مختلف شعبوں بشمول ریلیف اور بحالی بلدیات ٗ کثیر شعبہ جاتی ترقی ٗ خزانہ ٗ سڑکوں و پلوں ٗ عمارتوں ٗ ڈی ڈبلیو ایس ایس ٗ زراعت ٗ صحت ٗ کھیل وسیاحت اعلی تعلیم ٗ ابتدائی وثانوی تعلیم ٗ پانی اور AIP کے شعبوں سے متعلق45پراجیکٹس پر تفصیلی غوروخوض کے بعد 39 منصوبوں کی منظوری دی گئی،دو پراجیکٹس کو PDWP نے کلئیر کرکے انہیں منظوری کے لئے CDWP/ECNEC کو اپنی سفارشات بھیج دیں جبکہ چار پراجیکٹس کو غیرموزوں ڈیزائن کے باعث موخر کرے اصلاح کے لئے متعلقہ محکموں کو واپس کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق PDWP نے ریلیف و بحالی اور کھیلوں کے شعبوں کے لئے عشرہ حکمت عملی برائے قبائلی اضلاع کے تحت .450 4428 ملین روپے لاگت کے تین پراجیکٹس کی منظوری دی ہے اس سے ضم شدہ اضلاع میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ جس سے ان علاقوں کو صوبے کے باقی حصوں کے برابر لانے میں بڑی مدد ومعاونت ملے گی۔ اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین نے ہدایت کی کہ تیز رفتار عمل درآمد پروگرام (AIP) کے پراجیکٹس کی منظوری اور عمل درآمد کو تجدید عہد کے تحت اولین ترجیح دی گئی ہے جبکہ ریلیف اور بحالی کے دیگر پراجیکٹس میں صوبے کے اضلاع مالاکنڈٗ شانگلہ ٗ لوئر کوہستان اور لکی مروت میں ایمرجنسی ریسیکیو سروس ریسکیو۔ 1122 کے قیام اور ضلع شمالی وزیرستان میں اراضی کے استعمال کے معاوضے کے پرا جیکٹس کی منظوریاں دی گئیں۔ اسی طرح بلدیات کے شعبے میں PK-30 ضلع مردان کے لئے خصوصی اقدامات پروگرام اورٗ سکیموں کی تشہیر اور عوامی آگاہی کے پراجیکٹس ٗ کثیرشعبہ جاتی ترقی کے شعبے (MSD) میں تمام قبائلی اضلاع /سب ڈویژن میں ملٹیپل انڈیکٹر کلسٹر سروے MICS)) اور خزانے کے شعبے میں خیبر پختونخوا ریونیو موبلائزیشن اینڈ ریسورس مینجمنٹ پروگرام (TA/SSU) کے پراجیکٹس کی منظوریاں دی گئیں۔ جبکہ سڑکوں اور پلوں کے شعبے میں ضلع بونیر میں بائی پاس روڈ سواڑی سے ڈگر تک اور یونین کونسلز ریگا ٗ کڑپہ، دیوانہ بابا ٗ شال بنڈئی ٗ نوریزئی ٗ بٹر ہ ٗ پنڈیر ٗ سورئے ٗ گل بنڈال اور گاگرہ پی کے 21 تک سڑک کی فیزایبلٹی سٹڈی اور تعمیر کے لئے پی سی II ٗ ضلع چارسدہ میں مردان روڈ سے گجرانوکلے سڑک براستہ میر آباد کلے ٗشیخ آباد سے شیر خان کلے کاروان روڈ ٗ سورمل رحیمہ روڈ سے لنڈے شاہ دوسہرہ روڈ سے نازوکلے پاکستان کلے ڈھیری زرداد سڑک کی تعمیر اور پختہ بنانے ٗ ضلع چارسدہ میں کالو ڈھیر غنی خان روڈ سرفراز کلے ٗ پلوسہ چوک براستہ ملنگ آباد دوسہرہ چوک ٗ دوسہرہ چوک سپین کانے براستہ شیخانو کلے ٗ سرڈھیری سٹیشن پلوسہ چوک براستہ عباس کلے ٗ شیخو ٗ شاہ پسند کلے ٗ لنڈا کلے ٗ نستہ سڑک کی تعمیر اور پختہ بنانے ضلع ٗ صوابی میں قادر آبائی پاس روڈ یونین کونسل پابانی ٗ طوطالئی گلوڈھیری بائی پاس روڈ ٗ جی ایچ ایس۔ ایف الہی DHQ ہسپتا ل صو ابی ٗ ٹھنڈکول مرغز بائی پاس روڈ ٗ ٹھنڈکول ٗ بام خیل بائی پاس روڈٗ کری ٹھنڈکول بائی پاس روڈ ٗ میں صوابی مردان اورنگ آباد GHS سلیم خان روڈ کی تعمیر ٗ صوابی میں جنازہ گاہ پل سلیم خان ٗ قاضی آبادٗ پنج پیر مین روڈ ٗ شگہ لارا ٗ پنچ پیر میرا روڈ ٗ خرد جیلہ ٗ گلش آبادٗ قلہ ڈھنڈ روڈ ٗ ملایانو بانڈہ طارق آباد ٗ سلیم خان روڈ ٗ شریف آباد چوک ٗ ایس کے نہر ایس کے ٗ چوک ایس شگہ چوک جی ڈی سی بام خیل روڈ قلہ آباد خان روڈ براستہ شندور صوابی اور پی کے۔44 ایبٹ آباد میں 16۔ مختلف سڑکوں (20۔کلو میٹر) کی تعمیرٗ بہتریٗ بحالی اور توسیعی کی سکیموں کی منظوریاں دی گئیں۔باغ آدم خیل قبیلہ تیراہ، میدان، ضلع خیبر سڑک کی تعمیر، ضلع اورکزئی میں سڑکوں کو تعمیر اور بلیک ٹاپنگ، تحصیل جمرود اور لنڈی کوتل ضلع خیبر میں سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ اور تعمیر، میران شاہ، نارتھ وزیرستان میں 3.5 کلومیٹر بائی پاس سڑک تا سبزی میوہ منڈی براستہ درپہ خیل قاسم تک سڑک کی تعمیر، قبائلی ضلع خیبر میں سڑکوں کی تعمیر اور وانا ضلع جنوبی وزیرستان میں سڑک کی تعمیر شامل ہیں۔عمارتوں کے شعبے میں منظور شدہ منصوبوں میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں یو ایس ایڈ منصوبوں کے لئے پارسا/ پی ڈی ایم اے کے لئے پراجیکٹ یونٹ کا قیام جبکہ ڈی ڈبلیو ایس ایس کے شعبے میں منظور شدہ منصوبو ں میں ضلع شمالی وزیر ستان میں سولر گریویٹی پر مبنی ڈی ڈبلیو ایس ایس کی تعمیر اور دریائے کابل پر شلمان تالنڈی کوتل تک بڑی واٹر سپلائی سکیم کی تعمیر کے لئے پی سی۔II اور اسی حدود میں پانی دیگر واٹر زرائع (پمپنگ/گریوٹی بیسڈ) کی تعمیر کیلئے فیزا بیلتی سٹڈی تفصیلی ڈیزائن،زراعت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں کرم اور اورکزئی کی بڑی اونچائی کے تناظر میں ٹشو کلچر ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے وائرس سے پاک بیج کی پیداوارٗ صحت کے شعبے میں منظور شدہ منصوبوں میں ضلع سوات میں برشاور بی ایچ یو کی آر ایچ سی کی سطح پر درجہ بلندی ٗ مردان میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو چلڈرن ہسپتال کا قیام اور فاٹا میں موجودہ اے ایچ کیو/ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی شمسی توانائی پر منتقلی، کھیل اورسیاحت کے شعبے میں سات ٗ اعلی تعلیم کے شعبے میں ایک ایریگیشن کے شعبے میں ایک منصوبے کی منظوری دی گئی۔ سوات میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET)کے قیام اور آبپاشی کے شعبے میں ضلع پشاور میں چترال کالونی کے قریب چھورا خوڑ کے دونوں اطراف میں سیلاب سے حفاظت کیلئے پشتوں کی تمیر، لکڑے کنیزہ یو سی42 میں واٹر چینل کی تعمیر اور ریگی للمہ میں ایف پی ڈبلیو کی تعمیر منظوریاں دی گئی ہیں۔

اسی طرح باغ آدم خیل قبیلہ تیراہ، میدان، ضلع خیبر سڑک کی تعمیر، ضلع اورکزئی میں سڑکوں کو تعمیر اور بلیک ٹاپنگ، تحصیل جمرود اور لنڈی کوتل ضلع خیبر میں سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ اور تعمیر، میران شاہ، نارتھ وزیرستان میں 3.5 کلومیٹر بائی پاس سڑک تا سبزی میوہ منڈی براستہ درپہ خیل قاسم تک سڑک کی تعمیر، قبائلی ضلع خیبر میں سڑکوں کی تعمیر اور وانا ضلع جنوبی وزیرستان میں سڑک کی تعمیر شامل ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26211