Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا نے  157 ارب سے زائد کی منصوبوں کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا نے  157 ارب سے زائد کی منصوبوں کی منظوری دیدی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا نے صوبے کی ترقی کے لئے 157 ارب سے زائد کے منصوبوں کی منظوری دیدی، یہ مظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ ترقی و منصوبہ سازی خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت پی ڈی ڈبلیو پی کے پیر کے روز منعقدہ چوتھے اجلاس میں دی گئی۔جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی بہتری کے لیے سی اینڈ ڈبلیو، آبپاشی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، صحت، مائنز اینڈ منرلز اور زراعت سے متعلق 80 منصوبوں کی منظوری دی،

 

اجلاس میں سوات میں فالج اور سر پر لگنے والی چوٹوں سے متاثرہ مریضوں کی جسمانی بحالی اور علاج کے لئے پیرا پیلیجک سنٹر کے قیام سمیت ضلع کرم مظفر کوٹ میں سول ہسپتال کی تعمیر نو سمیت متعدد ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کی منظوریاں دی گئیں۔جبکہ اجلاس میں دیگر منظور ر شدہ منصوبوں میں سڑکوں اور پلوں کی مد میں انڈس ہائی وے سے بنوں شہر تک سڑک کو دو رویہ بنانے کے لئے فزیبلٹی اسٹڈی، ڈیٹیلڈ انجینئرنگ ڈیزائن اور تعمیر، ضلع جنوبی وزیرستان تحصیل سراروغہ میں عمار ریغازی سے براستہ سپین مزک، کچرہ سے ٹری فریدائی براستہ خلدی اور آگے تک 10 کلومیٹر سڑک کی بلیک ٹاپنگ، ضلع صوابی شیوا اڈہ میں فلائی اوور کی تعمیر، ضلع نوشہرہ میں سڑکوں کی تعمیر اور بحالی، صوابی جہانگیرہ روڈ دریائے کابل پر پل کی تعمیر، تورغر سے ضلع بونیر تک انٹر ڈسٹرکٹ روڈ کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی اور ڈیٹیلڈ انجنیئرنگ ڈیزائن،ڈی آئی خان درازندہ سے دانش آباد سب ڈویژن تک سڑک کی تعمیر، ضلع جنوبی وزیرستان سراروغہ روڈسے بلال آباد ہیبت خیل تک 7 کلومیٹر سڑک اور بند خیل سے حبیب کورونہ براستہ تبے زنگارا جنوبی وزیرستان تک سڑک کی تعمیر،لوکل گورنمنٹ کے شعبے میں قبائل لیڈ ڈویلپمنٹ پروگرام، نئے ضم شدہ اضلاع اور سب ڈویژنوں میں پینے کے پانی کی فراہمی اور رورل ورک پروگرام، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے شعبے میں ضلع مالاکنڈ تحصیل بائیزئی اور بٹ خیلہ میں پانی کی فراہمی اور سینیٹیشن کی سکیموں کی تعمیر،بہتری اور بحالی، اسٹیبلشمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کے شعبے کے تحت ہاسٹل میں بجلی، گیس، فائر فائٹنگ سسٹم لمپسم، پلمبنگ کے کام، ترقیاتی چارجز اور نگرانی، صحت کے شعبے میں ضلع دیر بالا کیٹیگری-سی ہسپتال واڑئی اور آر ایچ سی نہاگ بانڈئی کے لیے ضروری سامان کی فراہمی اور مرمت، بنوں، مردان اور کوہاٹ میں سیف بلڈ ٹرانسفیوژن کے مراکز کا قیام، ضلع کرم مظفر کوٹ میں سول ہسپتال کی تعمیر نو، ضلع سوات آر ایچ سی دیولئی کو کیٹیگری ڈی ہسپتال اور بی ایچ یو ڈیرئی کی اپ گریڈیشن، رنگ مالا کو آر ایچ سی لیول تک اور آر ایچ سی بیہا اور آر ایچ سی گووالرائی کی تعمیر، اور بی ایچ یو ایلم بونیر کی تعمیر، ملاکنڈ ڈویژن کیلئے سوات میں پیراپلیجک سنٹر کا قیام جس میں فالج اور سر کی چوٹوں میں مبتلا افراد کی جامع جسمانی بحالی کے لیے وارڈز، او پی ڈی، جی وائی ایم، پرائیویٹ کمرے اور دفتر موجود ہو،صحت کارڈ میں بون میرو ٹرانسپلانٹ اور دیگر بیماریوں کی شمولیت کے لیے ٹاپ اپ پروگرام کی منظوری دی گئی جبکہ آبپاشی کے شعبے میں ضلع صوابی میں نکاسی آب کے نظام کی ریویمپنگ اور سیلاب سے حفاظت کے کاموں، پلوں،سی پی آر کی تعمیر، خیبرپختونخوا میں آبپاشی اور نکاسی آب کے نظام کی بحالی اور سیلاب سے حفاظت کے کام، زراعت کے شعبے میں اپر سوات میں زرعی اراضی پر ایگریکلچر کمپلیکس کا قیام، جینیٹک مارکر اور مالیکیولر تکنیک کے ذریعے خیبر پختونخوا کے مویشیوں کے جینیاتی وسائل کی کیرکٹارائزیشن کی منظوری دی گئی

 

اسی طرح ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں ضلع کوہاٹ سب ڈویژن درہ آدم خیل، حسن خیل، ضلع پشاور اور ضلع کرم پیکج ون اور ٹو میں تباہ شدہ سکولوں کی تعمیر نو، داخلہ کے شعبے میں پولیس لائن غلنئی مہمند اور شاکس کے قیام کیلئے اراضی کا حصول، ابابیل فورس کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی تعمیر، اپر سوات میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور دفاتر کی تعمیر، ضلع کوہاٹ میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر، مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں ضم شدہ اضلاع میں مشینی کانکنی اور انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ شنگل روڈ کی سہولت کے لیے قرض کا پروگرام، رورل ڈویلپمنٹ سے متعلق ملاکنڈ ڈویژن میں انٹیگریٹڈ پبلک سیکٹر مینیجمنٹ کی بہتری کے تحت رکاوٹوں کی نشاندہی اور دریا سے متعلق مسائل کے لئے فزیبلٹی اسٹڈی اور ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں ریور پروٹیکشن اتھارٹی کا قیام اور سیٹیز ریزیلینٹ ریسورسز کو بہتر کرنے کے لئے ریجنل انفراسٹرکچر فنڈ برائے خیبرپختونخوا کی منظوری شامل ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67548