Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صدر ڈاکٹرعارف علوی خاندان کے52 افراد کے ساتھ حج کیلئے روانہ، صادق سنجرانی قائم مقام صدر بن گئے

Posted on
شیئر کریں:

صدر ڈاکٹرعارف علوی خاندان کے52 افراد کے ساتھ حج کیلئے روانہ، صادق سنجرانی قائم مقام صدر بن گئے

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خاندان کے 52 افراد بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔صدرِ مملکت کی غیر موجودگی میں اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔کابینہ ڈویڑن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بطور قائم مقام صدر ذمے داریاں سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

رانا ثناء اللّٰہ اہلخانہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اہلِ خانہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔وزیرِ داخلہ حج کی سعادت حاصل کر کے 7 جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
76041