Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندور نالہ میں شدید طغیانی، چترال گلگت روڈ ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دنیا کے بلند ترین پولوگراونڈ شندور میں پہاڑی میں ایک دھماکے کے نتیجے میں کیچڑ کا بہت ہی زیادہ مقدار ابل پڑا اورسیلابی ریلہ کی شکل اختیارکرتے ہوئے شندور کی اس وسیع و عریض میدان کے زیادہ حصہ اور شندور جھیل کو بھرنے کے بعد ایک کلومیٹر تک چترال گلگت روڈ کو بھی متاثر کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ گلیشیائی جھیل کے پھٹ جانے کی وجہ سے وقوع پذیر ہوا ہے جو کہ زمین کی سطح کے نیچے پوشیدہ ہیں۔

جمعرات کے روز اس واقعے کے بعد چترال اور گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ منقطع ہو گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پہلے متاثرہ پہاڑی کے ایک مقام سے دھواں نکلتا ہوا دیکھائی دیا جو کہ دھماکے کی صورت میں پھٹ پڑا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔تاہم چترال گلگت روڈ کا تقریبا ایک کلومیٹر حصہ متاثر ہوئی ہے ۔ جس سے عام ٹریفک کے ساتھ مستوج اور گلگت کے درمیان نیٹکو بس سروس بھی جمعرات کے دن سے معطل ہے ۔ اور سیلابی ریلہ شندور جھیل کے پانی کے ساتھ شامل ہوگئی ہے جس سے شندور جھیل مکمل مٹی کی شکل اختیارکرگئی ہے۔
لاسپور اپر چترال کے عوام نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال سے چترال گلگت روڈ ٹریفک کیلئے فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

chitraltimes shandur flood washed away road 1
chitraltimes shandur flood washed away road
chitraltimes shandur flood washed away road upper chitral
chitraltimes shandur flood washed away road 5
chitraltimes shandur flood washed away road 4
chitraltimes shandur flood washed away road 6
chitraltimes shandur flood washed away road 2
تصاویر: عبدالمک یفتالی اینڈ محبوب عالم بہرام

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستان
53069