Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندور فیسٹول کے دوسرے روز گلگت کا پلہ بھاری رہا، دو میچوں میں برتری جبکہ ایک میں چترال کی جیت 

Posted on
شیئر کریں:

شندور فیسٹول کے دوسرے روز گلگت کا پلہ بھاری رہا، دو میچوں میں برتری جبکہ ایک میں چترال کی جیت

چترال( نمایندہ چترال ٹایمز)دنیا کی بلندترین پولو گراونڈ شندورمیں منعقدہ  پولوفیسٹول دوسرے روز بھی رنگارنگ پروگرامات کے ساتھ جاری رہا۔ دوسرے روز کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل جی بی سکاؤٹس بریگیڈیئر ارسلان اسرار مرزانے کیا، پیراگلائیڈنگ، ثقافتی بینڈ پرفارمنس اور دیگر افتتاحی تقریب کا حصہ تھے۔خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام شندورپولو فیسٹیول کے دوسرے روز گلگت بلتستان بھی کی ٹیم نے چترال بی ٹیم کو دوگول کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی۔ اسی طرح چترال سی اور گلگت سی کے درمیان مقابلہ بھی گلگت سی نے چار کے مقابلے میں 7گول سے جیت لیا۔ جبکہ تیسرے میچ میں چترال ڈی نے گلگت ڈی کے پانچ کے مقابلے میں 6گول سے کامیابی حاصل کی۔

 

سطح سمندر سے تقریبا 12500فٹ کی بلندی پرواقع پولوگراونڈ میں جاری فیسٹیول کے دوسرے روز تقریبات کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل جی بی سکاؤٹس بریگیڈیئر ارسلان اسرار مرزا نے کیا جنہوں نے پولو گیند پھینک کر میچ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سیاحت شاہد سہیل خان، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کے دوسرے روز بھی جوش و خروش کے ساتھ جاری رہا جس میں مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھیں۔میلے کا اہتمام خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور اور ضلعی انتظامیہ چترال لوئیر اور اپر کے مشترکہ اشتراک سے کیا گیا۔ افتتاحی تقریب پر پیرا گلائیڈنگ، چترال سکاؤٹس سمیت دیگر بینڈز کا روایتی رقص اوردیگررنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے۔

 

چترال اور گلگت کے مقامی فنکاروں اور ہنر مندوں کے فن پاروں کو اجاگر کرنے اور فروغ دینے کے لیے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کی مدد کے لیے ٹورازم پولیس کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور سیاحوں کے لیے مناسب رہائش کی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ فیسٹیول کے پہلے روز چترال کی کلچرل نائٹ کا انعقاد کیا گیا جبکہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کی محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا جس میں فنکاروں نے روایتی اور ثقافتی گیت گا کر حاضرین کو محظوظ کیا اور علاقے کی بھرپور ثقافت کو فروغ دیا۔دوسرے روز گلگت بلتستان بی ٹیم اور چترال بی ٹیم کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں گلگت بی نے سنسنی خیز مقابلے میں 5-2 سے کامیابی حاصل کی۔آخر میں بریگیڈیئر ارسلان اسرار اورڈائریکٹر جنرل جی بی سکاؤٹس اور ڈی آئی جی ناصرستی نے جیتنے والی ٹیم میں تحائف، نقد انعامات اور ٹرافی تقسیم کیں۔

chitraltimes shandur festival 2nd day matches and pics 3 chitraltimes shandur festival 2nd day matches and pics 5 chitraltimes shandur festival 2nd day matches and pics 3 chitraltimes shandur festival 2nd day matches and pics 1

chitraltimes shandur festival 2nd day matches and pics 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
76405