Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 شندور فیسٹول کے حوالے سے عوام لاسپور کے مطالبات اور علاقے کے مسائل کے  حل کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا لاسپورویلی کادورہ ،

Posted on
شیئر کریں:

 شندور فیسٹول کے حوالے سے عوام لاسپور کے مطالبات اور علاقے کے مسائل کے  حل کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا لاسپورویلی کادورہ ،

اپر چترال ( چترال ٹائمزرپورت ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر یونس خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اج لاسپور ویلی کا ہنگامی دورہ کیا ۔دورے کا مقصد علاقہ سور لاسپور کے عوام کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے لئے لایحہ عمل طے کرنا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے عمائدین علاقہ اور منتحب مقامی نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن لئے۔
ان لوگوں کے قابل ذکر مسائل متاثرہ نہروں کی بحالی ، شندور فیسٹول والی جگہے سے خار دار تاروں کو ہٹانا، وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لئے ٹائم دینا، لاسپور تا شندور پرانی سڑک کی بحالی، شندور کلچرل شو میں لاسپور کے فنکاروں کو شامل کرنا، فیسٹول کے بعد شندور کی صفائی اور دوران فیسٹول شندور میں مرجانے والے جانوروں کے لئے معاوضے کا بندوبست کرناجیسے مسائل شامل تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سارے مسائل مناسب، معقول اور حل طلب ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے سارے مسائل انشاء اللہ حل کردے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اج ہی ڈپٹی کمشنر سے اس حوالے سے مشاورت کرکے ہنگامی بنیادوں پر نہروں کی بحالی سمیت دیگر مسائل کو بھی جلد از جلد حل کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کریں گے۔
عمائدین علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دیہانی پر اپنا احتجاج ختم کئے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا اعادہ کئے.

chitraltimes aac mastuj visit laspur valley 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90136