Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندورفیسٹول کل سے غذراورلاسپورکےدرمیان پولومیچ سے شروع ہوگا.وزیراعلیٰ‌مہمان خصوصی ہونگے

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)سہ روزہ شندور فیسٹول دنیا کے بلندترین پولو گراونڈ میں اتوار کے روز لاسپور (چترال) اور غذر (گلگت بلتستان) کے درمیان پولو میچ کے ساتھ شروع ہوگا جس کا افتتاح خیبر پختونخوا کے چیف منسٹر محمود خان کریں گے۔ فیسٹول کے دوسرے روز وزیراعلیٰ‌اور گورنرگلگت بلستان مہمان خصوصی ہونگے.
اتوار کے دن دوسرا پولو میچ چترال اور گلگت بلتستان کی ڈی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ شندور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق شندور میں چترال اور گلگت کی مقامی تماشائیوں کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور شندور کا میدان جنگل میں منگل کا سماں پیش کررہا ہے جہاں تاحد نگاہ خیمہ بستیاں بسائی گئی ہیں جوکہ شندور جھیل کے پس منظر میں ایک دلکش منظر پیش کررہی ہے۔ دریں اثنا ء چترال شہر میں شندور جانے والے سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی ہے اور شہر کی گہماگہمیوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود جشن شندور کی تیاریوں کی نگرانی کے لئے پہلے ہی چترال پہنچ چکے ہیں جبکہ مختلف سرکاری محکمہ جات کے اعلیٰ افسران بھی چترال پہنچ رہے ہیں۔
پولو مقابلوں میں پہلے روز لاسپور اور غزر کی ٹیمں میں مدمقابل ہونگی جبکہ دوسرے روز چترال بی اور گلگت بلتستان بی ٹیم میں جبکہ فائنل چترال اور گلگت بلتستان اے کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا .
tourists reached chitral for shandur with bikes

CHITRAL Free style polo at Shandur Chitral pic by Saif ur Rehman Aziz
OLYMPUS DIGITAL CAMERA


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
23683