Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندورفیسٹول ، چترال اے نے پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے ٹائٹل اپنے نام کرلی

شیئر کریں:

شندور(جمشید احمد)‌ دنیا کے بلندترین پولوگروانڈ شندورمیں جاری فیسٹول اختتام پذیرہوگیا . فیسٹول کے اخری دن چترال اے اور گلگت اے ٹیموں‌کے مابین فری سٹآئل پولو کا ایک سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا، پولوگراونڈ کے چاروں‌اطراف تماشیوں‌سے بھرا ہواتھا. جس میں‌ملکی سیاحوں‌کے ساتھ غیر ملکی سیاح بھی کثیر تعداد میں شرکت کی.
فائنل میچ کے پہلے ہاف میں‌ چترال کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرتے وہئے پانچ اورگلگت دوگول اسکورکرسکی. دوسرے ہاف میں گلگت کی ٹیم نے شاندار میچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ پانچ سے مقابلہ برابرکردیا. تاہم اخری منٹوں‌میں‌چترال کی ٹیم ایک گول مذید کرسکی . اسی طرح چترال اے ٹیم نے گلگت اے ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں‌چھ گول سے شکست دیدی . فائنل میچ کے مہمان خصوصی کورکمانڈرپشاور11کورلیفٹنٹ جنرل شاہین مظہرمحمود(ہلال امیتاز) تھے. جنھوں نے کھلاڑیوں‌میں انعامات تقسیم کی . چونکہ وزیراعظم کو آنا تھا مگر وہ دوسری مصروفیات کی وجہ سے نہ اسکے.
shandur polo festival 2019 cup 9

shandur polo festival 2019 cup 8

shandur polo festival 2019 cup 7

shandur polo festival 2019 cup 5

shandur polo festival 2019 cup 3

shandur polo festival 2019 cup 4

shandur polo festival 2019 cup 6
shandur final


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, مضامینTagged
23801