Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شفاف، آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ چیف سیکرٹری

شیئر کریں:

شفاف، آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری
انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ چیف سیکرٹری
عام انتخابات 2024 کے لئے تیاریوں بارے میں جائزہ اجلاس

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیرصدارت عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، اے سی ایس، سیکرٹری محکمہ بلدیات، محکمہ خزانہ، پولیس اور الیکشن کمیشن کے حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کو آئندہ عام انتخابات کے لئے تیاریوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ صاف، شفاف منصفانہ اور آزادانہ عام انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہدایت کی کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے ساتھ خصوصی رابطہ قائم کریں اور انتظامات کو جلد از جلد حتمی شکل دیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی ہدایات کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں میں خصوصی افراد کے لئے ریمپ، پینے کا پانی، واش رومز اور سی سی ٹی وی کیمرے کی انسٹالیشن کو یقینی بنایا جائے۔ اسی طرح انتخابات کے لئے پولنگ عملے کی دستیابی اور خاطرخواہ سیکیورٹی انتظامات کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
82768