Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا

Posted on
شیئر کریں:

سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ) و وفاقی حکومت کی جانب سے سی این جی کی قیمتوں میں 16 فروری 2023 ء سے اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائن کوچ کا کرایہ 396 روپے اور عام بس کا کرایہ 370 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 246 روپے او رعام بس کا کرایہ 230 روپے، پیر با با 177 روپے اور عام بس کا کرایہ 166 روپے، سواڑی کیلئے فلائن کوچ کا کرایہ154اور عام بس کا کرایہ144 روپے، الپوری 150 روپے اور عام بس کا کرایہ 140 روپے، بیشام 237 روپے او ر عام بس کا کرایہ 221 روپے، الوچ کیلئے فلائن کوچ کا کرایہ 265 اور عام بس کا کرایہ 247 روپے اور تیمر گرہ کیلئے فلائن کوچ کا کرایہ200 روپے او ر عام بس کا کرایہ 187 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع بونیر کے پیر با با سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 354 روپے اور عام بس کا کرایہ331 روپے،مردان کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 223 روپے او عام بس کا کرا یہ 209 روپے، پیر بابا سے کلیل کیلئے فلائن کوچ کا کرایہ 14 روپے اورعام بس کا کرایہ13 روپے, پیر بابا سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 133 روپے اورعام بس کا کرایہ125 روپے، جوڑ سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 94 روپے اورعام بس کا کرایہ88 روپے, ڈگر سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 154 روپے اورعام بس کا کرایہ144 روپے جبکہ کوکند سے کلیل کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 5 روپے اورعام بس کا کرایہ4 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71800