Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر کی طویل عرصے سے غیر حاضر میڈیکل آفیسرز کے خلاف کاروائی،ڈیوٹی سے غیر حاضر 10 میڈیکل افسران ملازمت سے فارغ کردئیے گئے

Posted on
شیئر کریں:

سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر کی طویل عرصے سے غیر حاضر میڈیکل آفیسرز کے خلاف کاروائی،ڈیوٹی سے غیر حاضر 10 میڈیکل افسران ملازمت سے فارغ کردئیے گئے

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت نے طویل غیر حاضری پر میڈیکل افسران کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے اور ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر 10 میڈیکل آفیسرز کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔انہوں نے محکمہ صحت کے عملے کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کا جو بھی ملازم ڈیوٹی پر نہیں آتا اس کے خلاف سخت ایکشن لینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تنخواہ وقت پر ملتی ہے تو فرائض بھی نبھانے ہونگے، محکمہ صحت نے غیر حاضر میڈیکل افسروں کی برخاستگی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 2022 سے مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر میڈیکل افسروں کو حاضر ہونے کیلئے نوٹس بھجوائے گئے۔ نوٹس کے 15 دن کے اندر ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے پر ان ملازمین کیخلاف اخبارات میں اشتہار بھی دیا گیا۔ اعلامیہ میں لکھا گیا ہے کہ بار بار نوٹس کے باجود ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے گریڈ 17 کے 10 ڈاکٹروں کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
89427