Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر کا چیف ایگزیکٹیو صحت کارڈ کے ہمراہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پشاور آفس کا دورہ، صحت کارڈ سے متعلق مسائل جلد حل کرانے کی ہدایات جاری

شیئر کریں:

سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر کا چیف ایگزیکٹیو صحت کارڈ کے ہمراہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پشاور آفس کا دورہ، صحت کارڈ سے متعلق مسائل جلد حل کرانے کی ہدایات جاری

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر نے بُدھ کو چیف ایگزیکٹیو صحت کارڈ ڈاکٹر ریاض تنولی کے ہمراہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پشاور دفتر کا دورہ کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے سٹیٹ لائف انشورنس کے مجاز اہلکاروں کو صحت کارڈ سے ُجڑے مسائل فی الفور حل کرنے اور صحت سہولت کاونٹرز پر عملے کی موجودگی یقینی بنانے بارے ہدایات جاری کیں۔ سیکرٹری ہیلتھ کو سٹیٹ لائف انشورنس اور محکمہ صحت کے ورکنگ ریلیشن بارے تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے سٹیٹ لائف انشورنس اہلکاروں کو تاکید کی وہ ایمپینل ہسپتالوں کے بقایاجات جلد سے جلد ادا کریں تاکہ صحت کارڈ کے مُفت علاج معالجے کی سہولیات میں تعطلی واقع نہ ہو۔ سٹیٹ لائف انشورنس کے نمائندے نے سیکرٹری ہیلتھ کو کلیم سے لیکر ادائیگی تک تمام عوامل کا جائزہ پیش کیا اور اس عمل کو مزید شفاف بنانے بارے لائی گئی اصلاحات کا بھی ذکر کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم نے اس موقع پر بتایا کہ صحت کارڈ کے تحت دیہی و دیہاتی علاقوں میں یکساں مُفت صحت سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت کی ترجیہات میں شامل ہے اور اس بابت کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور محکمہ صحت کی ٹیم مل کر معیاری اور مُفت علاج کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86887