Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیٹیزن پورٹل پر خیبر پختونخوا بہترین کارکردگی پر باقی صوبوں سے آگے ہے۔چیف سیکریٹری

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق خیبر پختونخوا کی کارکردگی میں اکتوبر کے مہینے میں نمایاں بہتری آنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامی سیکرٹریز کو اپنے متعلقہ محکموں میں عوام کی شکایات کے ازالے کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سیٹیزن پورٹل پر خیبر پختونخوا میں شکایتوں کے ازالے کے سلسلے میں کارکردگی ستمبر کے مقابلے میں 48 فیصد سے بڑھ کر 57 فیصد ہو گئی ہے۔پاکستان سیٹیزن پورٹل پر خیبر پختونخوا بہترین کارکردگی کیوجہ سے باقی صوبوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہے۔انتظامی سیکرٹریز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے انتظامی سیکرٹریز پر زور دیا کہ وہ سیٹزن پورٹل پر درج شکایات کا ازالہ یقینی بنائیں تاکہ کارکردگی میں مزید بہتری آسکے۔اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے ٹاسک منیجمنٹ سسٹم اور فائل ٹریکنگ سسٹم پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام انتظامی سیکرٹریز سالانہ ترقیاتی سکیموں کی منظوری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔چیف سیکرٹری نے اربن پلانٹیشن کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی جو 10 دن کے اندر پلان تیار کرکے پیش کرے گی۔اس موقع پر چیف سیکرٹری کو اے ائی پی سکیموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔چیف سیکرٹری نے انتظامی سیکرٹریز کو بھرتیوں کا عمل شفاف بنانے کی بھی ہدایت کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
41559