Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سینیٹ و قومی اسمبلی میں نشستیں ختم کرنے پر قبائلی عوام کو شدید تشویش

Posted on
شیئر کریں:

سینیٹ و قومی اسمبلی میں نشستیں ختم کرنے پر قبائلی عوام کو شدید تشویش

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ )قبائلی عوام کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نشستیں کیے جانے پر شدید تشویش ہے۔یہ بات گورنر خیبر پختون خوا غلام علی سے قبائلی عمائدین نے ملاقات کے دوران کہی ہے۔قبائلی عمائدین نے بتایا ہے کہ ضم اضلاع کی قومی اسمبلی کی 6 اور سینیٹ کی 8 نشستیں ختم کر دی گئی ہیں اور نشستیں کم کرنے پر قبائلی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ سالانہ 100 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز بھی جاری نہیں کیے گئے ہیں۔قبائلی عمائدین نے گورنر خیبر پختون خوا غلام علی سے یہ معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی اپیل ہے۔گورنر خیبر پختون غلام علی نے کہا ہے کہ ضم اضلاع کے عوام کے احساسِ محرومیوں کا ادراک ہے اور میں ضم اضلاع کی نشستیں کم ہونے کا معاملہ متعلقہ حکاّم کیساتھ اٹھاو?ں گا۔

لاہور کا ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

لاہور(سی ایم لنکس)صوبائی دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔لاہور میں گردوغبار اور آلودگی بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت نے 305 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلی پوزیشن لے لی ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر بھارت کا شہر دہلی ہیں جہاں آئی کیو لیول 173 ہے جبکہ عرب امارات کے شہر دبئی نے 166 ائیرکوالٹی لیول کے ساتھ تیسرا نمبر حاصل کیا ہے اور چوتھے نمبر پر انڈونیشیا کا شہر جکارتہ ہے جس کا 165 ا?ئی کیو لیول ہے اسی طرح ملائشیا کا شہر کوالالمپور 154 ائیر کوالٹی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79952