Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سینئروکیل کے ساتھ مبینہ زیادتی، پیرکے دن صوبہ بھرمیں عدالتوں‌کے بائیکاٹ کااعلان

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال بارایسوسی ایشن کے سینئرممبرسیدبرہان شاہ ایڈوکیٹ کے ساتھ ایس ڈی پی او مستوج ایٹ بونی کی مبینہ بدسلوکی کے خلاف چترال کے وکلاء نے ہفتہ کے روز احتجاجا تمام عدالتوں‌کا بائیکاٹ کیاجبکہ اس سے پہلے بونی بارایسوسی ایشن کے ممبران نے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا.
چترال بارایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ایس ڈی پی او مستوج ایڈ بونی نے چترال کے سینئروکیل سید برہان شاہ کو اپنے دفترلیجاکراپنے نجی گارڈز کے زریعے انھیں ماراپیٹا اورانھیں‌زخمی کردیا ہے . جبکہ انھوں نے ڈی ایس پی کے خلاف بونی تھانے میں درخواست دینے پر ایس ایچ او نے کوئی کاروائی نہیں‌ کی. جس کی وجہ سے تمام وکلاء برادری سراپا احتجاج ہے .

دریں اثنا خیبرپختونخوا بارکونسل کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیریعنی 30 ستمبرکے دن صوبے بھرمیں بھی وکلاء برادری ہڑتال کریگی اورتمام عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا.

اسی طرح پاکستان بارکونسل نے بھی سینئروکیل کے ساتھ مبینہ زیادتی کی مذمت کی ہے اورمتعلقہ حکام سے مذکورہ آفیسرکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے . اسلام آباد سے جاری ایک پریس ریلیز میں‌ کہا گیا ہے کہ بارکونسل آف پاکستان چترال بارایسوسی ایشن کے ساتھ ہرقسم کی تعاون کیلئے تیارہے.

دوسری طرف پولیس ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے سابق گورنرپیرکرم علی شاہ اوران کے چچازاد بھائی سید اکبرحسین کے مابین خاندان جائداد کا حوالے سے تنازعہ ہے، مذکورہ وکیل پیرکرم علی شاہ کے ہاوسنگ اسکیم کے افتتاح کے موقع پراُن کے مخالف پارٹی کی طرف سے مذاحمت کیلئے باقاعدہ ہتھیاروں‌سے لیس ہوکر خاندان پہنچا تھا اورکسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ کا خدشہ تھا جس کی بناپرڈی ایس پی بذادخودموقع پر پہنچ کروکیل کوسمجھانے کی کوشش کی مگروہ یہ کہہ کرماننے سے انکاری کی کہ میں‌قانون دان ہوں‌تم کون ہومجھے قانون سیکھانے والے. جب موقع پر بات نہ بنی تو ڈی ایس پی نے وکیل کویہ کہہ کراپنے دفترلے گیاہے کہ وہاں‌جاکربات کرتے ہیں . وہاں وکیل مذید غصہ میں اگیاہے اورڈی ایس پی کو نازیباالفاظ استعمال کی ہے جس پر دونوں‌میں‌ مذیدتلخ کلامی ہوئی اورنوبت ہتھاپائی تک پہنچ گیاہے.

دریں اثنا بونی پولیس نے وکیل سے دو عدد بندوق برآمد کرکے ان کے خلاف 506 پی پی سی پر پرچہ چاک کیاہے اوراگلے دن وکیل ضمانت پر رہا ہوگیا.
burhan shah advocate
pakistan bar council press release


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26584