Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو خصوصی مراعات کا پیکیج دینے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو خصوصی مراعات کا پیکیج دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کیلئے خصوصی مراعات پیکیج دینے کی تیاری کا حکم دیدیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ طلباء کے لیے فیسوں کی معافی، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباء کے لئے خصوصی وظائف کا اجرا پیکج میں شامل ہوگا، جس پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے لئے وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمشن نے مل کر کام شروع کردیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیمی پیکج تیار کیا جارہا ہے جس کے تحت سیلاب متاثرہ تمام علاقوں کے طالب علموں کو مختلف مراعات دی جائیں گی، ان مراعات میں یونیورسٹی کی واجب الادا فیسوں کی وصولی موخر کرنا بھی شامل ہے۔علاوہ ازیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباء کے لئے خصوصی اسکالر شپ پروگرام شروع کیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کے چئیرمین کے علاوہ وزارت تعلیم کے اعلی حکام، منسلکہ اداروں کے سربراہان، وائس چانسلرز نے شرکت کی، اجلاس میں ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سمیت متاثرہ علاقوں میں عارضی (ٹرانزیشنل) اسکول بھی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

وزیراعظم کا عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی بنانے کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا اور کہا مہنگا تیل منگوانیکے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے۔وزیراعظم نے شمسی توانائی سیبجلی بنانے کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی، شمسی توانائی سیبجلی بنانے کیفیصلے سے پاکستان اربوں ڈالر کی بچت کرسکے گا۔شہبازشریف نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کرنے اور گرمیوں کے آئندہ موسم سے پہلے عوام کو بجلی کی فراہمی میں ریلیف دینے کی ہدایت کردی ہے۔وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے اور آئندہ ہفتے اسٹیک ہولڈرز کی بولیوں سے پہلے پری بڈ کانفرنس منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی۔

 

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے سورج کی روشنی سے بجلی پیداکرنے کے فیصلہ پر عملدرآمد کی منظوری دے دی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قیمتی زرمبادلہ بچت اور عوام کو بجلی کی فراہمی میں ریلیف دینے کے لئے مہنگے درآمدی تیل کی بجائے سورج کی روشنی سے بجلی پیداکرنے کے فیصلہ پر عملدرآمد کی منظوری دے دی ہے۔جمعرات کووزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے لئے بڑا اور بنیادی قدم اٹھایا ہے جس سے پاکستان اربوں ڈالر کی بچت کرسکے گا۔ منصوبے کے تحت مہنگے درآمدی ایندھن (ڈیزل اور فرنس آئل) کی جگہ سولر پاور سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز اور کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی بجلی دی جائے گی۔وزیراعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی بھی ہدایت کی ہے۔ گرمیوں کا آئندہ موسم شروع ہونے تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم کی متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نیآئندہ ہفتے تمام متعلقہ افراد کی بولیوں سے پہلیپری بڈ کانفرنس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
65374