Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیاحت اور سیاحتی مقام زائنی پاس ۔ تحریر: جمشیداحمد

شیئر کریں:

علاقہ موڑ کھو ضلع اپر چترال کا ایک سب تحصیل ہے جس کی ابادی لگ بھگ 51 ہزرارنفوس پر مشتمل ہے ماضی میں یہ سیاحتی مقامات میں شامل تھا اس علاقہ کے اکثر اور بیشتر لوگوں کا دارو مدار ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی موڑکھو امد سے ہوتا تھا۔ غیر ملکی سیاح ہر گرمیوں کے موسم میں اس علاقے کی طرف رخ کرتے تھے اور ہیڈ کواٹر وریجون میں قیام کر تے اور جہاں کہیں خوبصورت سبزہ زار ملتے وہاں ڈھیرا ڈالتے اور رات گزارتے اور صبح پیدل روانہ ہوتے۔ سیزن میں سیاحوں کی امدورفت کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔

اُس وقت کے میرے غریب خانے کے سبزہ زار وریجون میں میری بچپن کی یاد والد مخترم کے گود میں ایک غیر ملکی سیاح کی لی گٸی ایک خوب صورت فوٹو بھی کافی عرصے تک میرے گھر میں موجود تھی اسطرح غیر ملکی سیاح علاقے میں اتےجاتے اوروریجون سے پیدل زاٸینی پاس کے 12000فٹ بلندی کراس کرتے تریج میر کی چوٹی دیکھنے اور سر کرنے کے لیے تریج ویلی جاتے تھے وہان تریج کے اخری گاون شاگروم میں جاتے وہاں سیاحوں کی خوب اوبگھت کی جاتی، لوگ سخت غزت اخترام کرتے أور رہنماٸی کرتے اور علاقے کے محنت کش افراد ان سیاحوں کے سامان ان کے ساتھ لیکر تریج میر کے دامن تک لے جاتے تھے انہیں مغاوضہ دی جاتی جس سے انہیں روز گار ملتا تھا۔علاقے کے لوگ سیاحوں سےفایدہ اٹھاتے تھے اور علاقہ خوشحال تھا۔

جب 9/11 کا واقعہ ہوا تو ملک دھشت گردی اور پریشانی کے لپیٹ میں اگیا۔ غیر ملکی سیاحوں کا ملک میں انا مشکل ہوا اور یہاں سیاحوں کا انے کا سلسلہ بھی بند ہوا۔ اور اب اللہ کی فضل کرم سے ملک میں امن امان ہے غیر ملکی سیاح پاکستان کے مختلف سیاحتی مقامات کا روخ کرتے ہیں اور چترال کے مدک لشٹ کو بھی سیاحتی مقامات میں شامل کیا گیا ہے ، سیاحت کو فروع مل رہی ہے ۔ اور جہان تک اپر چترال کے علاقے موڑکھو سیاحتی مقام زاٸینی پاس میں یکم اکتوبر سے منعقد ہونے والے پیراگلاٸیڈنگ مقابلوں کا تعلق ہے یہ اس علاقے کی ترقی کے لیے خوش ائند بات ہے اس میں وزیر اعلی اور وزرا کی امد متوقع ہے جس سے اس علاقے کی ترقی میں ضرور مدد ملے گی علاقے کی عوام ڈپٹی کمشنراپر چترال محمد علی اور ایونٹ انتظامیہ کی اقدامات کو سراہتے ہیں۔

chitraltimes zaini pass upper chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
52969