Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیاحتی مقامات پرگھروں کوسیاحوں کا مسکن بنانےکیلئے 10 لاکھ تک گرانٹ فراہم کئے جائینگے

Posted on
شیئر کریں:

سیاحتی مقامات پر اپنے گھروں کو سیاحوں کا مسکن بنانے کے لئے 10 لاکھ تک گرانٹ اور قرضے فراہم کئے جائینگے جس کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، سینئر وزیر عاطف خان۔
.
سیاحتی مقامات پر مقامی لوگوں کی سیاحت کے حوالے سے باقاعدہ تربیت بھی کی جائیگی، عاطف خان
قبائلی اضلاع میں سیاحت، ثقافت کھیل اور یوتھ افئیرز کے تقریبا 30 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختو ن خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ سوات، چترال اور ہزارہ میں عوام کو مقامی سطح پر اپنے گھروں کو سیاحوں کا مسکن بنانے کے لئے 10 لاکھ تک گرانٹ اور قرضے فراہم کئے جائینگے جس کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، سیاحت کے حوالے سے مقامی لوگوں کی باقاعدہ تربیت بھی کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر عاطف خان نے گزشتہ روز پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ضم شدہ اضلاع کے نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینئر وزیر نے کہا کہ ضم شدہ آضلاع کی ترقی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق تمام قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے مختلف ترقیاتی سکیمیں لائی جارہی ہیں، اس ضمن میں محکمہ سیاحت نے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لئے ساڑھے 9 ارب روپے کھیلوں کے فروغ کے لئے ساڑھے 8 ارب روپے اور ثقافتی ترویج کے لئے 2 ارب روپے کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے۔سینئر وزیر نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے 3 ارب روپے کا پروگرام جلد شروع کیا جائیگا۔جس سے نوجوان معاشی طور پر مستحکم ہوجائیں گے۔نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے سرمایہ کے علاوہ کاروباری تربیت بھی فراہم کی جائیگی۔۔سینئر وزیر نے کہا کہ بین القوامی سطح پر ملکی سیاحت کی پذیرائی شروع ہوئی ہے۔ جس سے غیرملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بین القوامی سطح پر سیاحت کی پذیرائی کے تناظر میں سیاحت کے فروغ کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔صوبے میں 14 نئے سیاحتی مقامات دریافت کئے گئے ہیں جیسے ترقی دینے کے لئے 5 ارب روپے کی منظوری دی جا چکی ہے۔اسکے علاوہ 4 مربوط سیاحتی زونز قائم کئے جارہے ہیں جہاں سیاحوں کو بین القوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
29999