Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سکول انتظامیہ طلباوطالبات سے پیسے بٹورنے میں مصروف ہے نوٹس لیا جائے..بشیرالدین

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جوغور چترال سے تعلق رکھنے والے ایک شہری بشیر الدین نے کہا ہے کہ اسلامک گرامر سکول جوغور کا انتظامیہ دونوں ہاتھوں سے سکول میں داخل بچوں اور بچیوں سے روپے پیسے بٹور نے میں مصروف ہیں اور پرائیویٹ سکولوں کے لئے وضع کردہ حکومتی پالیسیوں سے متصاد م اپنی پالیسیاں ترتیب دے کر اس پر سختی سے عملدرامد کیا جارہا ہے اوراس سلسلے میں والدین کے احتجاج کی کوئی پروا نہیں کیا جارہا ہے جس کا متعلقہ اداروں کو سخت نوٹس لینا چاہئے۔ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ سکول میں ہفتہ وار دو چھٹیاں کرکے بچوں کی پڑہائی کو متاثر کیا جارہا ہے جبکہ سکول انتظامیہ ٹرانسپورٹ کے تیل، بجلی کے بل اور دوسرے اخراجات کو بچانے کی خاطر یہ بھونڈا طریقہ اختیار کرکے قیمتی وقت کا ضیاع کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیفارم اور اسٹیشنری سکول سے خریدنا لازمی قرا ر دی گئی ہے لیکن یہاں دستیاب اشیاء انتہائی گھٹیا کوالٹی کے ہونے کی وجہ سے ہر دوماہ بعد نئے کپڑے بنانے پڑتے ہیں اور اسی طرح کاپی بھی خراب ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بچوں کی پک اینڈ ڈراپ کے لئے سوزوکی پک اپ استعمال ہوتی ہیں لیکن کرایہ وین کا لیا جاتا ہے جبکہ سکول میں فروخت کردہ اشیاء یونیفارم وغیرہ کی خریداری کی کوئی رسید بچوں یا ان کے والدین کو نہیں دی جاتی۔ بشیر الدین نے کہاکہ ہے یہ ادارہ اب تعلیمی ادارے سے ذیادہ کاروباری ادارہ بن گئی ہے اور سکول انتظامیہ کے ہاتھوں غریب والدین یرغمال بنے ہوئے ہیں جوکہ اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کو معیاری تعلیم دلوانے کا خواب دیکھ رہے تھے۔ انھوں نے سکول کے انتظام وانصرام حکومتی وضع کردہ پالیسوں‌کے مطابق چلانے کیلئے متعلقہ اداروں‌سے مداخلت کی اپیل کی ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22476