Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع

Posted on
شیئر کریں:

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی ا?ئی عمران خان اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی تصویر کمرہ عدالت کے بائیں جانب بیٹھے افراد میں سے کسی نے بنائی۔سپریم کورٹ پولیس نے عمران خان کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کمرہ عدالت کی بائیں جانب موجود افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں جانے والے افراد کی تلاشی میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور کابینہ کا 23 ارب روپے کی فوری فراہمی پر وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر

مظفر آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی کابینہ نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی پر وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر اور انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور کابینہ ارکان نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد جموں و کشمیر آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرچوہدری انوار الحق نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دی، وزیراعظم نے دو دن پہلے اعلان کیا تھا اور آج یہ رقم منتقل ہو چکی ہے، ہم نے آج سے پہلے اس قدر جلد عملدرآمد نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبا ز شریف نے حقیقی معنوں میں بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے اور ان کایہاں آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر پاکستان کے لئے کس قدر اہمیت کا حامل خطہ ہے۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
88924