Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سپریم کورٹ؛ بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا کیس سماعت کیلیے مقرر

شیئر کریں:

سپریم کورٹ؛ بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا کیس سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) سپریم کورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔عدالت عظمیٰ نے بجلی کے بلز میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے سے متعلق کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کے بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ مختلف الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی جانب سے1090 درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں۔

 

سعودی ریال کے مقابلے پاکستانی کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کے مقابلے پاکستانی کرنسی کی قدر میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا۔سعودی ریال کی نئی قیمت گزشتہ روز 77.25 روپے کے مقابلے میں 76.98 روپے ہے۔ آج اوپن مارکیٹ میں 1 سعودی ریال کی پاکستانی کرنسی میں تبدیلی کی شرح 76.98 روپے ہے۔سعودی ریال اور پاکستانی کرنسی کی خریدوفروخت کی شرح انٹربینک اور کرنسی ایکسچینج اور اوپن مارکیٹ سے مخلتف ہے۔کیونکہ روپے کی اوپن بینک میں ٹرینڈنگ کم ہو کر0.28 روپے ہو گئی ہے۔سعودی عرب کی جی ڈی پی نے پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ سعودی مملکت کو ٹریلین ڈالر کلب کا رکن بنایا گیا ہے۔اسی تناظر میں حالیہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 2025 کے ہدف کی تاریخ سے پہلے اسے پورا کرلیا ہے۔ان اعدادوشمار کا انکشاف فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کی ایک رپورٹ میں کیا گیا جو سعودی عرب کے 93ویں قومی دن کے موقع پر جاری کی گئی تھی۔اس رپورٹ کو سرکاری پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کیا گیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم کے مقابلے پاکستانی کرنسی کی قدر میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔اب تک1 یو اے ای درہم 78.61 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

 

انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری، بیشتر کا تعلق ڈی آئی خان سے

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ)سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کر دی، جس میں موجود بیشتر دہشت گردوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے، فہرست میں مجموعی طور پر 135 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل کیے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے عوام سے مدد کی اپیل بھی کر دی ہے، اور فہرست میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کی گئی ہے، مجموعی طور پر دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 50 کروڑ سے زائد رکھی گئی ہے۔فہرست میں شامل 2 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، جب کہ بیش تر دہشت گردوں کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79659