Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سول ڈیفنس کے انسپکشن ٹیم چترال شہر کے اندر مختلف کاروباری مراکز اوردفاتر کا دورہ، کئی افراد کا چالان، فائر سیفٹی آور فرسٹ ایڈ کے حوالے سے خصوصی ہدایات

Posted on
شیئر کریں:

سول ڈیفنس کے انسپکشن ٹیم چترال شہر کے اندر مختلف کاروباری مراکز اوردفاتر کا دورہ، کئی افراد کا چالان، فائر سیفٹی آور فرسٹ ایڈ کے حوالے سے خصوصی ہدایات

چترال (چترال ٹایمزرپورٹ ) ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا عبدالحمیدخان، ڈپٹی کمشنر محمد علی اور سول ڈیفنس آفیسر لوئیر چترال اسماعیل جان کے احکامات کی روشنی میں سول ڈیفنس کے انسپکشن ٹیم انسپکشن افیسر آفتاب احمد، اقبال ولی شاہ اور فہیم اللہ پر مشتمل چترال بازار میں میڈیکل لیبارٹری، ڈائگناسٹک سنڑ، نانبائی شاپ ، ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ، انٹرنیٹ کیفے ،جرنل سٹور ، وڈ ورکنگ سنڑ اینڈ شورم وغیرہ کا معاینہ کیا۔ اور آگ بجھانے والے آلات چیک کیے، فائر سیفٹی آور فرسٹ ایڈ کے حوالے سے خصوصی ہدایات دےدی اور آگ بجھانے والے آلات نہ ہونے پر کئی افراد کو چالان کیا اور دیگر کو نوٹسز جاری کیں۔کہ 15دن کے اندر اندر فائیر فائٹنگ اور سیفٹی کا انتظام کریں،بصورت دیگر سول ڈیفنس فائر ایکٹ 1951،خیبر پختونخوا فائر سیفٹی آرڈیننس 2019 اور سول ڈیفنس سپشل پاور رولز کے تحت 6ماہ قید یا چالان بھی کیا جائے گا۔اورآگ سے حفاظتی اقدامات کا انسپکشن تسلسل کیساتھ جاری رہےگا۔ اس موقع پر عوام کو تاکید کی گئی کہ جلدازجلد اپنی دفاتر اور کاروباری جگہوں پر آگ بجھانے کے انتظامات مکمل کرلیں خود کو اور پوری عوام الناس کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کریں

chitraltimes civil defence inspection team chitraltimes civil defence team lower chitral visit business centers 2 chitraltimes civil defence team lower chitral visit business centers 3 chitraltimes civil defence team lower chitral visit business centers 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
78783