Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سوئس سیاحوں کی کیلاش میں وادی بمبوریت اور رمبور کی سیر

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) سوئس سیاح جوڑی نے گزشتہ روز چترال کی حسین وادی کیلاش کا دورہ کیا ، جہاں ٹورازم انفارمیشن سنٹر چترال کے انچارج زرین خان نے سیاحوں کو کیلاش کی وادی بمبوریت اور رمبورمیں سیر کرائی اور وادی کے بارے میں معلومات فراہم کیں ، اس موقع پر کیلاش قبیلے کے رہائشی کی جانب سے سیاحوں کو خوش آمدید کہا گیا اور ان کی خاطر توازع کی گئی ، انچارج ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر چترال زرین خان نے دونوں سوئس سیاحوں کو کیلاش وادی میں موجود میوزیم ، وہاں کی ثقافت ، تاریخ اور اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی ، دونوں سیاح آج چترال میوزیم ، شاہی قلعہ ، چترالی بازار اور وہاں کی ثقافت کے بارے میں جاننے کیلئے چترال کا رخ کرینگے ، سیاحوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چترال اور کیلاش کی ثقافت تاریخی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک الگ اہمیت کی حامل ہے ، پاکستان کے لوگ کافی مہمان نواز ہیں جبکہ پاکستان سیاحوں کیلئے بہترین مقام ہونے کے علاوہ خوبصورت سیاحتی مقامات کی دولت سے مالا مال ہے ، سیاحوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کی رونمائی سے دنیا بھر کے سیاح چترال سمیت پاکستان کا رخ کرینگے۔
swiss tourist visit chitral and kalash valley 3

swiss tourist visit chitral and kalash valley 4

swiss tourist visit chitral and kalash valley 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
20541