Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سنیٹر طلحہ محمودکا اچانک پی پی پی میں شمولیت کا اعلان چترال میں حیرت کا باعث بن گئی

Posted on
شیئر کریں:

سنیٹر طلحہ محمودکا اچانک پی پی پی میں شمولیت کا اعلان چترال میں حیرت کا باعث بن گئی

چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز) عام انتخابات 2024ء میں جمعیت علمائے اسلام کی ٹکٹ پر چترال سے قومی اسمبلی کا امیدوار سنیٹر طلحہ محمودکا اچانک پی پی پی میں شمولیت کا اعلان چترال میں عمومی طور پر حیرت کا باعث بن گئی ہے۔ دمدار ستارے کی طرح چترال کی سیاسی افق پر نمودار ہونے کے بعد انہوں نے سیاسی حلقوں میں تہلکہ مچادیا تھا جس نے الیکشن کے مہم کے دوران اور الیکشن میں شکست کے بعد بھی سخاوت کے وہ کارنامے دیکھائے تھے کہ عرب بادشاہ خاتم طائی کی یاد تازہ ہوئی تھی جبکہ اس نے مستقل بنیاد پر چترال میں طلحہ محمود فاونڈیشن کو قائم کرنے کا اعلان بھی کردیا تھا۔ چترال ٹاؤن کے گاؤں ژوغور میں دواشش کے مقام پر انہوں نے مکان خرید کر گھر بھی آباد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر چترال کی انتخابی تاریخ میں انہوں نے جے یو آئی کی ووٹ بنک کو چارچاند لگاتے ہوئے اسے 43ہزار تک پہنچادیا جوکہ ان کی کرشماتی شخصیت کا مظہر ہے۔جے یو آئی کے مقامی کارکنا ن اور قیادت انہیں مستقل طور پر چترال منتقل ہونے اور مستقبل میں ان کی سوفیصد کامیابی کی نویدسنارہے تھے کہ ان کی پارٹی کو الوداع کہنے کی خبر بجلی بن کر گرگئی ہے۔ مقامی قائدین تاہم اپنی خفت کوچھپانے کے لئے ان پارٹی سے علیحدگی کو معمول کی آمدو رفت ہی قرار دے رہے ہیں۔

 

جے یوآئی لویر چترال کے امیر قاری جمال عبدالناصر نے پریس کلب نیوز کو بتایاکہ ان کے جانے سے پارٹی کی ووٹ بنک پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا جبکہ طلحہ محمود کی پارٹی کی رفاقت کو ختم کرنے کے بارے میں ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ جے یوآئی ایک نظریاتی جماعت ہے اور اس میں آئے ہوئے غیر نظریاتی لوگ اسی طرح کسی بھی وقت چلے جاتے ہیں جوکہ معمول کی بات ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ طلحہ محمود صاحب الیکشن مہم کے دوران بھی اکثر مواقع پر جمعیت علمائے اسلام کی واضح پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی من مانی کرتے رہے تھے۔ اسی طرح پارٹی کے ترجمان اور سینئر رہنما قاضی نسیم کا کہنا ہے کہ طلحہ محمود کے بارے میں ان کا موقف سچ ثابت ہوئی ہے کیونکہ اقتدار کی خاطر پارٹی میں آنے والے لوگ اسی طرح ایک ایک ہوکر چلے جاتے ہیں اور یہ کہ انہوں نے الیکشن میں ا ن کے بارے میں واضح طورپر کہا تھاکہ باہر سے آئے ہوئے لوگوں پر کبھی بھی اعتبارنہیں کرنا چاہئے۔

 

جے یو آئی لویر چترال کے جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن نے سنیٹر طلحہ محمود کے پارٹی سے جدائی اختیار کرنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے جانے کا بہت دکھ ہواجوکہ ایک عرصہ درازسے پارٹی میں ایکٹیو رہنما اورکارکن تھا اور چترال الیکشن کے لئے مضبوط اورمربوط بنیادوں پرکام کیا تھاجوکہ اپنی جگہ ایک حقیقت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ان کی شخصیت کی وجہ سے جے یو آئی کی نظریاتی ووٹوں سے الگ بھی بہت سارے لوگوں سے ووٹ دئیے تھے۔ انعام میمن نے کہاکہ ان کے جانے کا دکھ رہے گامگر جانے والوں کو روکا نہیں جاسکتا ہے اور آنے والوں کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
86889