Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 قاری فیض اللہ چترالی  کی طرف سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 10ملین روپے امداد کا اعلان

شیئر کریں:

 قاری فیض اللہ چترالی  کی طرف سے  چترال کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 10ملین روپے امداد کا اعلان

مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کی معروف سماجی و دینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کہوژ، بریپ، تریچ،گولین،شیشی کوہ اورکہوت کے سیلاب متاثرین کی دادرسی اور ان کے ساتھ امداد کرنے کے بعد سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے لئے آج دوبارہ اپنے رفقاء کے ساتھ مستوج کے دورافتاد علاقہ بریپ اورکہوژ پہنچے،سیلاب سے متاثر تمام گھروں کامعائنہ کیا . ان سیلاب متاثرین کو جن کے گھر مکمل سیلاب برد ہوگئے تھے۔قاری فیض اللہ کی طرف سے ہر متاثرگھرکے لئے ایک لاکھ روپے کی چادریں دیے جاییں گے۔
اس موقع پر قاری نے تمام متاثرین کے لئے ایک نقشہ ڈیزائن کرکے دیا ہے اس نقشے میں علاقے کی موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ضروریات کا خیال رکھا گیا ہے
اور ہر متاثرہ مکان کے تعمیر کے لئے ایک سال کا وقت دیا گیا ہے جیسے ہی گھر کے دیواریں مکمل ہونگے انہیں چادریں مہیا کیا جائینگے۔ قاری فیض اللہ نے اپنے دورے کے دوران علاقہ کہوژ کے ایک سیلاب سے متاثرہ معزور شخص کے گھر کی سنگ بنیاد بھی رکھا اور انہیں گھر کی تعمیر کی مد میں نقد ایک لاکھ روپے بھی دیے۔
یادرہے کہ اپرچترال اور لوئرچترال کے 2022کے سیلاب متاثرین کیلیے تقریباً 10ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس رقم سے ایک سو مکانات کے لئے جستی چادریں دیے جائینگے ۔ قاری فیض اللہ کے ساتھ مولانا فدا الرحمن ، قاضی احتشام چیرمین وی سی مستوج، مولانا فضل ودود، قاری احمد ولی شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر بریپ اورکہوژ کے عمائدین بھی موجود تھےجنھوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں ان کی دلجویی کیلیے دوبارہ تشریف لانے اور امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

chitraltimes qari faizullah visit flood affected area of khuzh and brep2

chitraltimes qari faizullah visit flood affected area of khuzh and brep6 chitraltimes qari faizullah visit flood affected area of khuzh and brep3 chitraltimes qari faizullah visit flood affected area of khuzh and brep

chitraltimes qari faizullah visit flood affected area of khuzh and brep1 chitraltimes qari faizullah house design for flood affectes


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66095