Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سماجی خاتون صوفیہ پروین کی خواتین کے مسائل کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)‌ پی ٹی آئی چترال خواتین ونگ کی رہنما اور سماجی خاتون صوفیہ پروین نے ہفتے کے روز چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس میاں‌ثاقب نثار سے افیسرز مس میں ملاقات کی . اور چترال کے مختلف چیدہ چیدہ مسائل چیف جسٹس کے نوٹس میں لائے گئے. جن میں‌خصوصی طور پر چترال میں خواتین کی خودکشی کے حوالے سے گفتگو کی گئ اور چترال کی بیٹیون کو بنا سوچے سمجھے چترال سے باہر شادی کرانے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا.جس سے خودکشیوں میں ایک حد تک کمی ا سکتی ہے.انھوں‌نے چیف جسٹس کے گوش گزار کیا کہ غربت کی وجہ سے کافی عورتوں کو چترال میں مسائیل درپیش ہیں, انکے لئے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں, اور خواتین کی بنیادی حقوق کے حوالے سے بھی بات ہوئی.
چیف جسٹس آف پاکستان نے یقین دلایا کہ عورتوں کے حقوق کے حوالے سے بہت جلد مثبت اقدام اٹھائیں گے,اور خواتین کے سارے مسائیل حل کرنے کی کوشش کریں گے.آور آخر میں صوفیہ پروین نے چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ آدا کیا کہ انہون نے لواری ٹنل پر ازخود نوٹس لیا اور چترال کے عوام کا درینہ مسلہ حل کرنے کی کوشش کی..اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز و دیگر بھی موجود تھے.
sofia parveen pti met cjp justice Saqib nisar2

sofia parveen pti met cjp justice Saqib nisar4

sofia parveen pti met cjp justice Saqib nisar46 1

sofia parveen pti met cjp justice Saqib nisar466


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13843