Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سلیم خان کی قیادت لواری ٹنل کے پیسے ملتان میں خرچ کرنے پر چترالی قوم سے معافی مانگیں۔۔عبد الطیف

Posted on
شیئر کریں:

سلیم خان کی قیادت کو چاہیے کہ وہ لواری ٹنل کے پیسے ملتان میں خرچ کرنے پر چترالی قوم سے معافی مانگیں۔۔عبد الطیف
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) عمران خان اور پرویزخٹک کو قوم سے معافی مانگنے کا مشورہ دینے والے سلیم خان کی قیادت کو چاہیے کہ وہ لواری ٹنل کے پیسے ملتان میں خرچ کرنے پر چترالی قوم سے معافی مانگیں ، نیا ضلع اور تحصیل بنانا سلیم خان کی سوچ اور اہلیت سے بہت بڑی چیزیں ہیں ان کے حوالے سے رائے دینے سے پہلے موصوف کو سو مرتبہ سوچنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے ذمہ داروں کی طرف سے پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں کیاگیا پریس کانفرنس میں ضلعی صدر عبدالطیف کے علاوہ ، اقلیتی رہنماء وزیر زادہ اورانصاف سپورٹس اینڈ کلچر کے فخر اعظم بھی موجود تھے ۔ضلعی صدر عبدالطیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے چترال میں جہاں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے و ہیں پر چترال کو انتظامی طور پر بھی بہترکرنے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ چترال اب دو کے بجائے چار تحصیلوں پر مشتمل ہے جبکہ دو اضلاع کا اعلان بھی بہت جلد عملی ہو جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ سلیم خان نے پریس کانفرنس کے ذریعے چترالی قوم کو گمراہ کرنے کی کو شش کی ہے انہیں بخوبی علم ہے کہ نئے ضلع کی نوٹیفیکشن کے رستے میں واحد رکاوٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے لگائی گئی پابندی ہے لیکن اس کے باوجود موصوف نے صوبائی حکومت کو موردو الزام ٹھہرا کر اپنی آٹھ سالہ ناکامیوں کو چھپانے کی کو شش کی ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زادہ نے کہاکہ سلیم خان آٹھ سال ایم پی اے اور وزیر رہے لیکن ان میں یہ اہلیت نہیں تھی کہ وہ صوبائی اسمبلی کے اندر چترال کے مفادات کی بات کرتے اب جبکہ اسمبلی کی مدت ختم ہو گئی ہے اور موصوف نے اپنا بوریا بستر باندھ لیا ہے تو جاتے جاتے قوم کوگمراہ کرنے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں جسے تحریک انصاف کے کارکنان ناکام بنائینگے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10552