Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سعودی ویژن 2030؛ سالانہ 10 لاکھ ملازمتیں پاکستانیوں کو دی جائیں، معاون خصوصی وزیراعظم

Posted on
شیئر کریں:

سعودی ویژن 2030؛ سالانہ 10 لاکھ ملازمتیں پاکستانیوں کو دی جائیں، معاون خصوصی وزیراعظم

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی ویڑن2030 کے لیے سالانہ10لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو شامل کرنے پر زور دیا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران سعودی ویڑن2030 کے لیے سالانہ10لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو شامل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے وڑن کی تکمیل کے لیے پاکستان سے کثیر تعداد میں افرادی قوت کو ملازمت فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہنر مند، نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت کا یہ حجم سعودی عرب کو اپنی متنوع افرادی قوت کی ضروریات کو موثر طریقے سے پورا کریگی۔سعودی سفیر نے پاکستان کے افرادی قوت کے وسائل میں حصہ بڑھانے کے حوالے سے جواد سہراب ملک کی پیش کردہ تجاویز کی حمایت کا اظہار کیا۔

 

وزیراعظم کا کپاس کی کم قیمت پر خریداری کا نوٹس

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حکومت کی جانب سے کپاس کی مقرر کردہ قیمت سے کم پر خرید کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کپاس کے کسانوں کو سپورٹ کرنے کے لئے کپاس کا کم سے کم نرخ مقرر کیا تھا لیکن دیکھا جا رہا ہے کہ بعض جگہ کپاس اس سے کم قیمت پر خریدی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کپاس کی فصل اچھی ہونا خوش آئند ہے لیکن اس کاتمام تر فائدہ کسان تک پہنچنا چاہیے۔وزیراعظم نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو نوٹس لینے اور فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی واضح ہدایت ہے کہ کپاس کی خرید حکومت کی جانب سے طے شدہ قیمت پر ہی ہو تا کہ کسان کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80328