Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سعودی فنڈز موصول؛ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

شیئر کریں:

سعودی فنڈز موصول؛ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

کراچی( چترال ٹایمزرپورٹ ) سعودی فنڈ پاکستان کو موصول ہونے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔مارکیٹ ذائع کے مطابق سعودی عرب سے 2ارب ڈالر کا فنڈ اسٹیٹ بینک کو منتقل ہونے سے ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر مہنگا ہونے کا رجحان ریکارڈ ہوا تاہم سعودی فنڈز کی منتقلی کے اعلان کے فوراً بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 45 پیسے گھٹ کر 278 روپے 35 پیسے پر آ گیا ہے۔دریں اثنا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح سے جاری تیزی کا رجحان مزید بڑھ گیا اور 555 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی۔ حصص بازار میں 100 انڈیکس بڑھ کر 45140 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے 91 پیسے کے اضافے سے 279.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت ایک روپے اضافے کے ساتھ 283 روپے کی سطح پر آ گئی تھی، جس کے بعد آج ڈالر کی قدر پھر کم ہونا شروع ہوئی ہے۔

 

ریچارج پاکستان پروجیکٹ کیلئے 77.8 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی گئی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ریچارج پاکستان پروجیکٹ کیلئے 77.8 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ری چارج پاکستان منصوبہ اگلے 7 سالوں میں لاگو کیا جائے گا۔ اس فنڈنگ میں 66 ملین ڈالر کے گرین کلائمیٹ فنانس کے وسائل اور تقریباً 11.8 ملین ڈالر کی شریک فنانسنگ شامل ہے۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ماحولیاتی نظام پر مبنی ایڈاپٹیشن کے اقدامات شروع کرنا ہے جس میں سیلاب کے پانی کو جمع کرنا، فلڈ رسک مینجمنٹ، متعدد ترجیجی علاقوں میں گرین انفراسٹرکچر کا قیام اور ماحولیتی تبدیلی سے متاثر کمیونٹیز کی صلاحیت بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے میں حکومت پاکستان بشمول تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منصوبوں کو لاگو کرنے کی صلاحیت بڑھانا بھی شامل ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ری چارج پاکستان منصوبے کی منظوری حکومت کی اہم کامیابی ہے، یہ منصوبہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں بہت سازگار ثابت ہوگا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
76568